Search found 162 matches

by nizamuddin
Fri Dec 04, 2015 10:47 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں
Replies: 2
Views: 1033

کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں

کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں کہ چند سانس بھی آئے نہ اپنے حصے میں وہ ایک ایسے سمندر کے روپ میں آیا کہ عمر کٹ گئی جس کو عبور کرنے میں مجھے خود اپنی طلب کا نہیں ہے اندازہ یہ کائنات بھی تھوڑی ہے میرے کاسے میں ملی تو ہے مری تنہائیوں کو آزادی جڑی ہوئی ہیں کچھ آنکھیں مگر دریچے میں غنیم بھی کوئی...
by nizamuddin
Thu Dec 03, 2015 10:20 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم
Replies: 1
Views: 861

ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم

ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم پر کیا کریں کہ ہوگئے ناچار جی سے ہم ہنستے جو دیکھتے ہیں کسی کو کسی سے ہم منہ دیکھ دیکھ روتے ہیں کس بیکسی سے ہم ہم سے نہ بولو تم اسے کیا کہتے ہیں بھلا انصاف کیجئے پوچھتے ہیں آپ ہی سے ہم بے زار جان سے جو نہ ہوتے تو مانگتے شاہد شکایتوں پہ تری مدعی سے ہم اس کو م...
by nizamuddin
Wed Dec 02, 2015 9:59 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
Replies: 0
Views: 848

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں غم دنیا بھی غم یار میں شامل کرلو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابو...
by nizamuddin
Wed Nov 11, 2015 9:39 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: لو کو چھونے کی ہوس میں ایک چہرہ جل گیا
Replies: 0
Views: 729

لو کو چھونے کی ہوس میں ایک چہرہ جل گیا

لو کو چھونے کی ہوس میں ایک چہرہ جل گیا شمع کے اتنے قریب آیا کہ سایا جل گیا پیاس کی شدت تھی سیرابی میں صحرا کی طرح وہ بدن پانی میں کیا اترا کہ دریا جل گیا کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشق گھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا گرمی دیدار ایسی تھی تماشا گاہ میں دیکھنے والوں کی آنکھوں میں تماشا ...
by nizamuddin
Mon Nov 09, 2015 10:21 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے
Replies: 0
Views: 732

کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے

ایک ہی مژدہ صبح لاتی ہے دھوپ آنگن میں پھیل جاتی ہے رنگ موسم ہے اور باد صبا شہر کوچوں میں خاک اڑاتی ہے فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیں میز پر گرد جمتی جاتی ہے سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخر اب کسے رات بھر جگاتی ہے سوگئے پیڑ جاگ اٹھی خوشبو زندگی خواب کیوں دکھاتی ہے آپ اپنے سے ہم سخن رہنا ہمنشیں! سانس پھول جات...
by nizamuddin
Mon Nov 09, 2015 10:20 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
Replies: 0
Views: 777

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لئے پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی بس تی...
by nizamuddin
Fri Nov 06, 2015 10:57 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: سمجھتا ہوں میں سب کچھ
Replies: 0
Views: 697

سمجھتا ہوں میں سب کچھ

سمجھتا ہوں میں سب کچھ، صرف سمجھانا نہیں آتا تڑپتا ہوں مگر اوروں کو تڑپانا نہیں آتا مرے اشعار مثلِ آئینہ شفاف ہوتے ہیں مجھے مفہوم کو لفظوں میں الجھانا نہیں آتا میں اپنی مشکلوں کو دعوتِ پیکار دیتا ہوں مجھے یوں عاجزی کے ساتھ غم کھانا نہیں آتا میں ناکام مسرت ہوں مگر ہنستا ہی رہتا ہوں کروں کیا مجھ کو قب...
by nizamuddin
Thu Nov 05, 2015 8:24 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے
Replies: 0
Views: 762

دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے

دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے ہم بھی پاگل ہوجائیں گے ایسا لگتا ہے کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو تو شبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پن آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے اس بستی میں کون ہمارے آنسو پونچھے گا جو ملتا ہے اس کا دامن بھیگا لگتا ہے دنیا بھ...
by nizamuddin
Tue Oct 27, 2015 9:53 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
Replies: 0
Views: 800

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے بھیگ جاتی ہیں اس امید پہ آنکھیں ہر شام شاید اس رات وہ مہتاب لب جو آئے ہم تری یاد سے کترا کے گزر جاتے مگر راہ میں پھولوں کے لب سایوں کے گیسو آئے وہی لب تشنگی اپنی وہی ترغیب سراب دشت معلوم کی ہم آخری حد چھو آئے مصلحت کوشیٔ احباب ...
by nizamuddin
Wed Oct 21, 2015 9:46 am
Forum: Hamd aur Naat e Rasool
Topic: Naat - radeef - Khulq-e-azeem - Tanwir Phool
Replies: 5
Views: 1428

Re: Naat - radeef - Khulq-e-azeem - Tanwir Phool

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔
by nizamuddin
Sat Oct 10, 2015 11:02 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں
Replies: 2
Views: 1556

زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں

زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں بھیڑ ہے قیامت کی پھر بھی ہم اکیلے ہیں گیسوؤں کے سائے میں ایک شب گزاری تھی آج تک جدائی کی دھوپ میں اکیلے ہیں سازشیں زمانے کی کام کرگئیں آخر آپ ہیں اُدھر تنہا، ہم اِدھر اکیلے ہیں کون کس کا ساتھی ہے، ہم تو غم کی منزل ہیں پہلے بھی اکیلے تھے، آج بھی اکیلے ہیں اب ت...
by nizamuddin
Thu Oct 01, 2015 10:34 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ
Replies: 0
Views: 1271

مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ

مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ سورج ہوں میرا رنگ مگر دن ڈھلے بھی دیکھ ہرچند راکھ ہوکے بکھرنا ہے راہ میں جلتے ہوئے پروں سے اڑا ہوں مجھے بھی دیکھ عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پر دیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ تونے کہا تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبت...
by nizamuddin
Thu Oct 01, 2015 10:33 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح
Replies: 0
Views: 1204

ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح

ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح اٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح اس کوئے تشنگی میں بہت ہے کہ ایک جام ہاتھ آگیا ہے دولت بیدار کی طرح وہ تو کہیں ہے اور مگر دل کے آس پاس پھرتی ہے کوئی شے نگہ یار کی طرح سیدھی ہے راہ شوق پہ یوں ہی کہیں کہیں خم ہوگئی ہے گیسوئے دلدار کی طرح بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاں ہر ...
by nizamuddin
Wed Sep 30, 2015 10:51 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: جب سے تونے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
Replies: 0
Views: 1209

جب سے تونے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے

جب سے تونے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے تونے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے پی جا ایام ...
by nizamuddin
Tue Sep 29, 2015 10:14 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
Replies: 0
Views: 1192

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری میں نے دل کی بات رکھی اور تونے دنیا والوں کی میری عرض بھی مجبوری تھی ان کا حکم بھی مجبوری روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو کچی مٹی تو مہکے گی، ہے مٹی کی مجبوری ذات کدے میں پہروں باتیں اور ملیں تو مہر بل...