Search found 162 matches

by nizamuddin
Tue Sep 29, 2015 10:13 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
Replies: 0
Views: 1343

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے میں اک شام چرالوں اگر برا نہ لگے جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبو کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتہ نہ لگے تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ ہمیں تمہیں بھلانے میں شاید ہمیں زمانہ لگے نہ جانے کیا ہے کسی کی اداس آنکھوں میں وہ منہ چھپا کے بھی جائے تو بے وفا نہ لگے ہمارے پیا...
by nizamuddin
Tue Sep 22, 2015 11:01 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: میری داستان حسرت وہ سنا سنا کر روئے
Replies: 0
Views: 1325

میری داستان حسرت وہ سنا سنا کر روئے

میری داستان حسرت وہ سنا سنا کر روئے مرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے کوئی ایسا اہلِ دل ہو کہ فسانہ محبت میں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے میری آرزو کی دنیا دل ناتواں کی حسرت جسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پاکے روئے ترے بے وفائیوں پر تری کج ادائیوں پر کبھی سر جھکا کے روئے کبھی منہ چھپا کے روئے ...
by nizamuddin
Sat Sep 19, 2015 10:04 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: دھڑکن کو تیری یاد سے تحریک مل رہی ہے
Replies: 0
Views: 1288

دھڑکن کو تیری یاد سے تحریک مل رہی ہے

دھڑکن کو تیری یاد سے تحریک مل رہی ہے چاہت اگر سزا ہے، ہمیں ٹھیک مل رہی ہے اس در سے جو بھی لوٹ کے آیا تو رو پڑا وہ لگتا ہے آنسوؤں کی وہاں بھیک مل رہی ہے ہم نے تو پل صراط کے بارے میں سن رکھا تھا ہر راہ بال سے ہمیں باریک مل رہی ہے شاید کسی بھی لمحے مقابل ہوں اس کی گلیاں جو دور کی صدا تھی وہ نزدیک مل ر...
by nizamuddin
Fri Sep 18, 2015 11:12 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: سر جھکاؤگے تو پتھر دیوتا ہوجائے گا
Replies: 0
Views: 1166

سر جھکاؤگے تو پتھر دیوتا ہوجائے گا

سر جھکاؤگے تو پتھر دیوتا ہوجائے گا اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہوجائے گا ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہوجائے گا کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہوجائے گا میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستو زہر بھی اس میں اگر ہوگا دوا ہوجائے گا...
by nizamuddin
Thu Sep 17, 2015 10:22 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: سنا ہے اکیلے ہو تم آج کل
Replies: 0
Views: 1160

سنا ہے اکیلے ہو تم آج کل

سنا ہے اکیلے ہو تم آج کل اداسی کی برکھا برس رہی ہے سارے موقع پرست ہوئے رخصت سوچتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ خزاں کے موقع پر اک ایسا کارڈ بھیجوں میں تم کو جس کو دیکھتے ہی تمہاری آنکھیں جگمگا اٹھیں آس و امید بر آئے لمحہ بھر کو ہی سہی تم مسکرادو پیار سے ۔۔۔۔۔۔ (شگفتہ شفیق) http://4.bp.blogspot.com/-SfLPPJX8dfQ/Vfpe...
by nizamuddin
Thu Sep 17, 2015 10:21 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
Replies: 0
Views: 694

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے کہ جس کو چھپا رہے ہو؟ آنکھوں میں نمی، ہنسی لبوں پر کیا حال ہے، کیا دکھا رہے ہو؟ بن جائیں گے زہر پیتے پیتے یہ اشک جو پیتے جارہے ہو جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے تم کیوں انہیں چھیڑ جارہے ہو؟ ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر ریکھاؤں سے مات کھارہے ہو (کیفی اعظمی) http://4.bp.blogs...
by nizamuddin
Mon Sep 14, 2015 11:54 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
Replies: 0
Views: 584

محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے

محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے زمانے بھر کے غم یا ایک تیرا غم؟ یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے اگر تو اتفاقاً مل بھی جائے تیری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے حفیظ ان سے میں جتنا بدگماں ہوں وہ مجھ سے اس قدر برہم نہ ہو...
by nizamuddin
Fri Sep 11, 2015 11:26 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اب پھول چنیں گے کیا چمن سے
Replies: 0
Views: 571

اب پھول چنیں گے کیا چمن سے

اب پھول چنیں گے کیا چمن سے تو مجھ سے خفا، میں اپنے من سے وہ وقت کہ پہلی بار دل نے دیکھا تھا تجھے بڑی لگن سے جب چاند کی اشرفی گری تھی اک رات کی طشتری میں چھن سے چہرے پہ مرے جو روشنی تھی تھی تیری نگاہ کی کرن سے خوشبو مجھے آرہی تھی تیری اپنے ہی لباس اور تن سے رہتے تھے ہم ایک دوسرے میں سرشار سے اور مگن...
by nizamuddin
Thu Sep 10, 2015 11:41 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
Replies: 0
Views: 482

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا وہ قتل کرکے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا وفا کریں گے، نبھاہیں گے، بات مانیں گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا نہ پوچھ ...
by nizamuddin
Wed Sep 09, 2015 11:22 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں
Replies: 0
Views: 538

وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں

وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں محبت کریں خوش رہیں مسکرادیں غرور اور ہمارا غرور محبت مہ و مہر کو ان کے در پر جھکادیں جوانی ہو گر جاودانی تو یارب تری سادہ دنیا کو جنت بنادیں شب وصل کی بے خودی چھارہی ہے کہو تو ستاروں کی شمعیں بجھادیں بہاریں سمٹ آئیں کھِل جائیں کلیاں جو ہم تم چمن میں کبھی مسکرادیں و...
by nizamuddin
Wed Sep 09, 2015 11:21 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اوجھل سہی نگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں
Replies: 0
Views: 609

اوجھل سہی نگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں

اوجھل سہی نگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں اے رات ہوشیار کہ ہارا نہیں ہوں میں درپیش صبح و شام یہی کشمکش ہے اب اُس کا بنوں میں کیسے کہ اپنا نہیں ہوں میں مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر جتنا برا سمجھتے ہو اتنا نہیں ہوں میں اس طرح پھیر پھیر کے باتیں نہ کیجئے لہجے کا رخ سمجھتا ہوں بچہ نہیں ہوں میں ممکن نہ...
by nizamuddin
Mon Sep 07, 2015 12:02 pm
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
Replies: 1
Views: 486

اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا

اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا ابھی نئی وادیوں، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے، نڈھال یادیں تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا اگر ...
by nizamuddin
Sat Sep 05, 2015 10:02 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے
Replies: 1
Views: 403

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے تجھے الگ سوچوں تو عجیب لگتا ہے جسے نہ حسن سے مطلب نہ عشق سے سروکار وہ شخص مجھ کو بہت بدنصیب لگتا ہے حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا نہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے یہ دوستی، یہ مراسم، یہ چاہتیں، یہ خلوص کبھی کبھی مجھے سب عجیب لگتا ہے افق پہ دور چمکتا ہوا کوئی تار...
by nizamuddin
Thu Sep 03, 2015 11:46 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: جانے اس کو بھی میرے دل کی خبر ہے کہ نہیں
Replies: 0
Views: 447

جانے اس کو بھی میرے دل کی خبر ہے کہ نہیں

کس نوازش کی ہے غماز کوئی کیا جانے پاس رہ کر بھی وہ کچھ دور ہی رہنے کی ادا کس رفاقت کا ہے آغاز کوئی کیا جانے اتنا مانوس ہے اس کا ہر انداز کہ دل اس کی ہر بات کا افسانہ بنالیتا ہے اس کے ترشے ہوئے پیکر سے چرا کر کچھ رنگ اپنے خوابوں کا صنم خانہ سجا لیتا ہے جانے اس حسن تصور کی حقیقت کیا ہے جانے ان خوابوں ...
by nizamuddin
Wed Sep 02, 2015 11:38 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: مدت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی
Replies: 0
Views: 513

مدت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی

مدت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی کتنے دنوں میں آئی تھی اس کی شبِ وصال باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی کچھ کہتے آکے ہم تو سنا کرتے وے خموش اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی اب تو خراب ہوکر خرابات بھی گئی عمامہ جاجماز گئے لے کے ...