Search found 162 matches

by nizamuddin
Wed Aug 12, 2015 10:39 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
Replies: 0
Views: 234

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ جھوٹی جھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیئے تجھے بھی نیند آگئی مجھے بھی صبر آگیا پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں زمیں نگل گئی ہیں انہیں کہ آسماں ک...
by nizamuddin
Tue Aug 11, 2015 10:45 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اب کے سال پونم میں
Replies: 0
Views: 199

اب کے سال پونم میں

اب کے سال پونم میں جب تو آئے گی ملنے ہم نے سوچ رکھا ہے رات یوں گزاریں گے دھڑکنیں بچھادیں گے شوخ تیرے قدموں پہ ہم نگاہوں سے تیری آرتی اتاریں گے تو کہ آج قاتل ہے، پھر بھی راحتِ دل ہے زہر کی ندی ہے تو، پھر بھی قیمتی ہے تو پست حوصلے والے تیرا ساتھ کیا دیں گے زندگی ادھر آجا ہم تجھے گزاریں گے آہنی کلیجے ...
by nizamuddin
Mon Aug 10, 2015 10:34 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: شمع مزار تھی نہ کوئی سوگوار تھا
Replies: 0
Views: 217

شمع مزار تھی نہ کوئی سوگوار تھا

شمع مزار تھی نہ کوئی سوگوار تھا تم جس پہ رو رہے تھے یہ کس کا مزار تھا تڑپوں گا عمر بھر دل مرحوم کے لئے کمبخت نامراد، لڑکپن کا یار تھا سودائے عشق اور ہے، وحشت کچھ اور شے مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا جادو ہے یا طلسم تمہاری زبان میں تم جھوٹ کہہ رہے تھے مجھے اعتبار تھا کیا کیا ہمارے سجدے کی رسوائی...
by nizamuddin
Sat Aug 08, 2015 10:22 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے
Replies: 0
Views: 291

کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے

کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے یہ حقیقت تو نگاہوں سے بیاں ہوتی ہے وہ نہ آئے تو ستاتی ہے خلش سی دل کو وہ جو آئے تو خلش اور جواں ہوتی ہے روح کو شاد کرے دل کو جو پرنور کرے ہر نظارے میں یہ تنویر کہاں ہوتی ہے ضبطِ سیلابِ محبت کو کہاں تک روکے دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے زندگی اک سلگتی سی چت...
by nizamuddin
Fri Aug 07, 2015 10:15 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو
Replies: 0
Views: 216

صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو

صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو وہ عالم وحشت ہے کہ مرجاؤ گے لوگو یادوں کے تعاقب میں اگر جاؤگے لوگو میری ہی طرح تم بھی بکھر جاؤ گے لوگو وہ موجِ صبا بھی ہو تو ہشیار ہی رہنا سوکھے ہوئے پتے ہو بکھر جاؤگے لوگو اس خاک پہ موسم تو گزرتے ہی رہے ہیں موسم ہی تو ہو تم بھی گزر جاؤ گے لوگو اجڑے ہیں کئی شہر،...
by nizamuddin
Wed Aug 05, 2015 10:38 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
Replies: 0
Views: 287

دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے

دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے مرے محبوب زمانے میں کوئی تجھ سا کہاں تیرے جانے سے میری جان پہ بن آئی ہے ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے چھاگئے چاروں طرف اندھیرے سائے میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے (خواجہ پرویز) http:...
by nizamuddin
Tue Aug 04, 2015 10:20 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے
Replies: 0
Views: 304

کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے

کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے کنارا دوسرا دریا کا جی...
by nizamuddin
Fri Jul 31, 2015 11:39 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
Replies: 0
Views: 336

بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

تقلیدِ عدو سے ہمیں ابرام نہ ہوگا ہم خاص نہیں اور کرم عام نہ ہوگا صیاد کا دل اس سے پگھلنا متعذر جو نالہ کہ آتش فگنِ دام نہ ہوگا جس سے ہے مجھے ربط وہ ہے کون، کہاں ہے الزام کے دینے سے تو الزام نہ ہوگا بے داد وہ اور اس پہ وفا یہ کوئی مجھ سا مجبور ہوا ہے، دلِ خود کام نہ ہوگا وہ غیر کے گھر نغمہ سرا ہوں گ...
by nizamuddin
Thu Jul 30, 2015 10:59 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے
Replies: 0
Views: 375

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کردے یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دن جو تھک گیا ہے تو اب اس کو مختصر کردے میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہوں بہت جو ہوسکے تو دعاؤں کو بے اثر کردے ستارۂ سحری ڈوبنے کو آیا ہے ذرا کوئی میرے سورج کو باخبر کردے قبیلہ وار کمانیں کڑکنے وا...
by nizamuddin
Tue Jul 28, 2015 11:48 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: محبت کا بھرم ہوتا تو پھر کچھ سوچ کر جاتے
Replies: 0
Views: 379

محبت کا بھرم ہوتا تو پھر کچھ سوچ کر جاتے

محبت کا بھرم ہوتا تو پھر کچھ سوچ کر جاتے ورنہ زندگی بن کے میرے ہمدم گزر جاتے تھکے ہارے پرندوں کو جو دیکھا تو خیال آیا کوئی جو منتظر ہوتا تو ہم بھی اپنے گھر جاتے میں کھا کر درد کی ٹھوکر ابھی تک حوصلہ مند ہوں یہ ٹھوکر جو تمہیں لگتی تو تم خود بھی بکھر جاتے اس تنہائی کا ہم پہ بڑا احسان ہے محسن نہ دیتی ...
by nizamuddin
Mon Jul 27, 2015 10:09 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی
Replies: 0
Views: 420

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی ثابت ہوا سکونِ دل و جان نہیں کہیں رشتوں میں ڈھونڈتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی ترکِ تعلقات تو کوئی مسئلہ نہیں یہ تو وہ راستہ ہے کہ چل پڑے کوئی دیوار جانتا تھا جسے میں، وہ دھول تھی اب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی میں خود یہ چاہتا ...
by nizamuddin
Sat Jul 25, 2015 10:46 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر
Replies: 1
Views: 260

میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر

میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر لایا ہوں ایک موج تغزل نکال کر پیمانۂ طرب میں کہیں بال آگیا میں گرچہ پی رہا تھا بہت ہی سنبھال کر محفل جمی ہوئی ہے تری راہ میں کوئی اے گردش زمانہ بس اتنا خیال کر آزاد جنس دل کو فقط اک نظر پہ بیچ سودا گراں نہیں نہ بہت قیل و قال کر خط کے جواب میں نہ لگا اتنی دیر ...
by nizamuddin
Thu Jul 23, 2015 11:31 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی
Replies: 1
Views: 352

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں تیری ہستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی لیے جاتی ہیں...
by nizamuddin
Wed Jul 22, 2015 11:53 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا
Replies: 1
Views: 297

میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا

میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا وہ مجھ سے جیت بھی سکتا تھا جانے کیوں ہارا برس کے کھُل گئے آنسو، نتھر گئی ہے فضا چمک رہا ہے سرِ شام درد کا تارا کسی کی آنکھ سے ٹپکا تھا، اک امانت ہے مری ہتھیلی پہ رکھا ہوا یہ انگارا جو پر سمیٹے تو اک شاخ بھی نہیں پائی کُھلے تھے پر تو مرا آسمان تھا سارا وہ سانپ چھ...