Search found 162 matches

by nizamuddin
Fri Jun 12, 2015 10:48 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: میں اسے واقف الفت نہ کروں
Replies: 0
Views: 401

میں اسے واقف الفت نہ کروں

میں اسے واقف الفت نہ کروں سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ میں ابھی اس کو شناسائے محبت نہ کروں روح کو اس کی اسیرِ غم الفت نہ کروں اس کو رسوا نہ کروں، وقفِ مصیبت نہ کروں سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ واقفِ درد نہیں، خوگرِ آلام نہیں سحرِ عیش میں اس کی اثرِ شام نہیں زندگی اس کے لئے زہر بھرا ج...
by nizamuddin
Thu Jun 11, 2015 10:29 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
Replies: 0
Views: 413

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے کیوں نہیں کرتا ہے کوئی دوسرا کچھ بات چیت دیکھتا ہوں میں جسے وہ چپ تیری محفل میں ہے اے شہیدِ ملک و ملت میں ترے اوپر نثار اب تیری ہمت کا چرچا غیر کی محفل میں ہے سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے وقت آنے دے بتادیں گے تجھے اے آسما...
by nizamuddin
Wed Jun 10, 2015 11:36 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ترے فرقِ ناز پہ تاج ہے
Replies: 0
Views: 345

ترے فرقِ ناز پہ تاج ہے

ترے فرقِ ناز پہ تاج ہے، مرے دوشِ غم پہ گلیم ہے تری داستاں بھی عظیم ہے، مری داستاں بھی عظیم ہے مری کتنی سوچتی صبحوں کو یہ خیال زہر پلا گیا کسی تپتے لمحے کی آہ ہے، کہ خرامِ موجِ نسیم ہے تہِ خاک، کرمکِ دانہ جُو بھی شریکِ رقصِ حیات ہے نہ بس ایک جلوۂ طور ہے، نہ بس ایک شوقِ کلیم ہے یہ ہر ایک سمت مسافتوں ...
by nizamuddin
Sat Jun 06, 2015 12:26 pm
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: فقیرانہ آئے صدا کر چلے
Replies: 0
Views: 433

فقیرانہ آئے صدا کر چلے

فقیرانہ آئے صدا کر چلے میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہم سو اس عہد کو اب وفا کر چلے شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی کہ مقدور تک تو دوا کر چلے وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لئے ہر اک چیز سے دل اٹھا کر چلے کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ سو تم ہم سے منہ بھی چھپا کر چلے بہت آرزو تھی گلی کی تر...
by nizamuddin
Wed Jun 03, 2015 11:56 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
Replies: 0
Views: 383

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لئے پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں کیا مل گیا ضمیرِ ہنر بیچ کر مجھے اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی بس ت...
by nizamuddin
Tue Jun 02, 2015 11:04 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: اک تمنا کہ سحر سے کہیں کھوجاتی ہے
Replies: 0
Views: 330

اک تمنا کہ سحر سے کہیں کھوجاتی ہے

اک تمنا کہ سحر سے کہیں کھوجاتی ہے شب کو آکر مری آغوش میں سوجاتی ہے یہ نگاہوں کے اندھیرے نہیں چھٹنے پاتے صبح کا ذکر نہیں صبح تو ہوجاتی ہے رشتۂ جاں کو سنبھالے ہوں کہ اکثر تری یاد اس میں دوچار گہر آکے پروجاتی ہے دل کی توفیق سے ملتا ہے سراغ منزل آنکھ تو صرف تماشوں ہی میں کھوجاتی ہے کب مجھے دعویٰ عصمت ہ...
by nizamuddin
Mon Jun 01, 2015 11:40 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: بنیاد ہل گئی تو مکاں بن کے مٹ گیا
Replies: 0
Views: 269

بنیاد ہل گئی تو مکاں بن کے مٹ گیا

بنیاد ہل گئی تو مکاں بن کے مٹ گیا اس بار بھی یقین گمان بن کے مٹ گیا تعبیر راکھ بن کے اڑی آنکھ میں سدا جو خواب تھا وہ پل میں دھواں بن کے مٹ گیا بازی پھر اب کی بار مقدر نے جیت لی پھر چاہتوں کا ایک جہاں بن کے مٹ گیا اک دائمی کسک سی جگر میں اتر گئی اور زخم سرمئی سا نشاں بن کے مٹ گیا ہے لازوال کربِ مسلس...
by nizamuddin
Wed May 20, 2015 11:07 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: جانِ بہاراں رشکِ چمن
Replies: 0
Views: 361

جانِ بہاراں رشکِ چمن

جانِ بہاراں رشکِ چمن غنچہ دہن، سیمیں بدن اے جانِ من! جانِ بہاراں جنت کی حوریں تجھ پہ فدا رفتار جیسے موجِ صبا رنگین ادا توبہ شکن اے جانِ من! جانِ بہاراں شمعِ فروزاں آنکھیں تری ہر اک نظر میں جادوگری زلفیں تری مشکِ ختن اے جانِ من! جانِ بہاراں اے ناز پرور، ناز آفریں لاکھوں حسیں ہیں، تجھ سا نہیں خندہ جب...
by nizamuddin
Tue May 19, 2015 11:38 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں
Replies: 0
Views: 277

زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں

زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں بھیڑ ہے قیامت کی پھر بھی ہم اکیلے ہیں گیسوؤں کے سائے میں ایک شب گزاری تھی آج تک جدائی کی دھوپ میں اکیلے ہیں سازشیں زمانے کی کام کرگئیں آخر آپ ہیں اُدھر تنہا، ہم اِدھر اکیلے ہیں کون کس کا ساتھی ہے، ہم تو غم کی منزل ہیں پہلے بھی اکیلے تھے، آج بھی اکیلے ہیں اب ت...
by nizamuddin
Mon May 18, 2015 11:04 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: یہ دعا ہے آتشِ عشق میں تو بھی میری طرح جلا کرے
Replies: 0
Views: 273

یہ دعا ہے آتشِ عشق میں تو بھی میری طرح جلا کرے

یہ دعا ہے آتشِ عشق میں تو بھی میری طرح جلا کرے نہ نصیب ہو تجھے ہنسنا، تیرے دل میں درد اٹھا کرے زلفیں کھولے اور چشم تر، تیرے لب پہ نالۂ سوزگر تو میری تلاش میں دربدر لئے دل کو اپنے پھرا کرے تو بھی چوٹ کھائے او بے وفا، آئے دل دکھانے کا پھر مزا کرے آہ و زاریاں درد، مجھے بے وفا تو کہا کرے رہے نامراد رقی...
by nizamuddin
Sat May 16, 2015 10:14 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ترسا دیا ہے ابرِ گریزاں نے اس قدر
Replies: 0
Views: 345

ترسا دیا ہے ابرِ گریزاں نے اس قدر

ترسا دیا ہے ابرِ گریزاں نے اس قدر
برسے جو بوند بھی تو سمندر لگے مجھے
(احمد فراز)
Image
by nizamuddin
Sat May 16, 2015 10:13 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے
Replies: 0
Views: 278

خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے

خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے وحشت کا سبب روزنِ زنداں تو نہیں ہے مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے اک یہ بھی تو اندازِ علاجِ غمِ جاں ہے اے چارہ گرو، درد بڑھا کیوں نہیں دیتے منصف ہواگر تم تو کب انصاف کروگے مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے رہزن...
by nizamuddin
Sat May 16, 2015 10:12 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
Replies: 0
Views: 382

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم اے درد بتا کچھ تو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا ہم میں ہے دلِ بے تاب نہاں یا آپ دل دلِ بے تاب ہیں ہم میں حیرت و حسرت کا مارا، خاموش کھڑا ہوں ساحل پر دریائے محبت کہتا ہے، آ ! کچھ بھی نہیں پایاب...
by nizamuddin
Tue May 12, 2015 11:32 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے
Replies: 0
Views: 336

ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے

کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے جوانی نہ رہتی تو پھر ہم نہ رہتے نشیمن نہ جلتا نشانی تو رہتی ہمارا تھا کیا ٹھیک رہتے نہ رہتے زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے کوئی نقش اور کوئی دیوار سمجھا زمانہ ہوا مجھ کو چپ رہتے رہتے مری ناؤ اس غم کے دریا میں ثاقب کنارے پہ آہی گئی بہتے بہتے (ثاقب...
by nizamuddin
Mon May 11, 2015 10:31 am
Forum: Design Shayery ڈیزائن شاعری
Topic: جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں
Replies: 0
Views: 264

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں دبا دبا سا سہی، دل میں پیار ہے کہ نہیں تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتا میری طرح تیرا دل بے قرار ہے کہ نہیں وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے اُس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں تیری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو تجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں (کیف...