TarHi MizaHia Kalam - Tanwir Phool

Mazaah nigaar shoAaraa ka kalaam
Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2263
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

TarHi MizaHia Kalam - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی مزاحیہ کلام
جو تم ٹانگ اپنی پسارو گے بھائی
تو شامت کو اپنی پکارو گے بھائی
جوانی میں بھی گر نکمے رہو گے
تو وقت اپنا کیسے گزارو گے بھائی ؟
نہیں کام کرنے کا جذبہ ہے دل میں
سدا یوں ہی کیا مکھی ماروگے بھائی ؟
جو مانگا ہے واپس تو ہنس دیتے ہو تم
یہ قرض اپنا کب تک اتارو گے بھائی ؟
جو قومی خزانہ ہے ، ہتھیا رہے ہو
" سنو کب تلک ڈنڈی مارو گے بھائی "
پتا چل گیا ہے ، یہ لفاظیاں ہیں
نہ اپنا وطن تم سنوارو گے بھائی
جو دولت ہے ، باہر چھپا رکھی تم نے
پکڑ جب ہوئی تو سدھارو گے بھائی
کہا غنچوں سے پھول نے باغ میں ہے
ہوا سے لڑو گے تو ہارو گے بھائی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply