بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی حمد باری تعالی
تیری تخلیق زمیں ، عرش بریں ہے الحمد
نام تیرا ہے قوی ، تو ہی متیں ہے الحمد
یاد پیمان بلی آیا تو دل نے یہ کہا
" مثل رب کوئی نہیں کوئی نہیں ہے الحمد "
سارے دشوار مراحل میں پکاروں" اللہ
خانہ ء دل میں مرے تو ہی مکیں ہے الحمد
ہے کرم تیرا کہ سرکار ( ص) کی امت میں کیا
پاس قرآن ہے اور دین مبیں ہے الحمد
تجھ کو سجدہ جو کروں ، ملتی ہے قربت تیری
تیرا فرمان ، تو شہ رگ سے قریں ہے الحمد
تو نے پوچھا تھا " الست " اے مرے اللہ ! کبھی
مرکز قلب مرا اس کا امیں ہے الحمد
ہے تصور میں مرے تیرے حرم کی چوکھٹ
خم ترے سامنے احقر کی جبیں ہے الحمد
تو کہ ہر چیز پہ قادر ہے ، ترا نام قدیر
آسرا تیرا لئے قلب حزیں ہے الحمد
پھول کو طیبہ و بطحا ہیں بہت ہی پیارے
اس کی تسکین دلی بھی تو وہیں ہے الحمد
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
Hamd - radeef -Al-Hamd - Tanwir Phool
-
- -
- Posts: 2245
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Hamd - radeef -Al-Hamd - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com