مرشد

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 476
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

مرشد

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۷ نومبر ۲۰۲۴ میں لکھا گیا تھا

قارئین کرام ایک کلام پیشِ خدمت ہے جس کا عنوان ہے ’’ مرشد ‘‘ امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
عزت گئی عروج گیا مرتبہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
منزل گئی مقام گیا راستہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
طاقت گئی غرور گیا حوصلہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
شہرت گئی تو نام گیا رابطہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
ہمت گئی تو مان گیا ولولہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
چاہت گئی قرار گیا سلسلہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
عظمت گئی تو رعب گیا دبدبہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
رونق گئی جو شوق گیا واسطہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
دنیا گئی تو وقت گیا واقعہ گیا
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے
ہستی گئی خیالؔ گیا بلبلہ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے.jpg
مرشد اکڑ میں اپنی رہے اور چل دیے.jpg (130.22 KiB) Viewed 3 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply