Pasandeedah GHAZAL - gharib-ul-watani ke naam

UstadaoN aur MuntaKhib ShoAraa ki shaayeri

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
Hyderabadi
-
-
Posts: 19
Joined: Sat Apr 14, 2007 6:06 am

Pasandeedah GHAZAL - gharib-ul-watani ke naam

Post by Hyderabadi »

[align=center]پسندیدہ غزل - غریب الوطنی کے نام ‫!!

‫- محسن نقوی

میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے
کہ ٹوٹ کر بھی میرا حوصلہ چٹان کا ہے

برا نہ مان ، میرے حرف زہر زہر سہی
میں کیا کروں کہ یہی ذائقہ زبان کا ہے

ہر ایک گھر پہ مسلط ہے دل کی ویرانی
تمام شہر پہ سایا میرے مکان کا ہے

بچھڑتے وقت سے اب تک میں یوں نہیں رویا
وہ کہہ گیا تھا ، یہی وقت امتحان کا ہے

مسافروں کی خبر ہے نہ دکھ ہے کشتی کا
ہوا کو جتنا بھی غم ہے وہ بادبان کا ہے

جو برگِ زرد کی صورت ہوا میں اُڑتا ہے
وہ اک ورق بھی مری اپنی داستان کا ہے

یہ اور بات عدالت ہے بےخبر ورنہ
تمام شہر میں چرچا میرے بیان کا ہے

اثر دکھا نہ سکا اُس کے دل میں اشک مرا
یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے

بچھڑ بھی جائے مگر مجھ سے بےخبر بھی رہے
یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے

قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن
ہوا میں شور ابھی تک میری اُڑان کا ہے
[/align]
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Post by sbashwar »

:salaam: Abu Marwaan Sahib
Umda kalaam sharakat karne ka shukria.
سالم احمد باشوار
Post Reply