[align=center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم[/align]
[align=right]مسجد اللہ کا گھر ہے ۔ مسجد میں اللہ ہی کی عبادت کی جاتی ہے ۔
اورمسجد کی اہمیت کے بارے میں اللہ کے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں :
** اللہ کو مسجدیں بہت زیادہ محبوب ہیں ۔
(مسلم ، کتاب المساجد ، باب فضل الجلوس فی مصلاہ بعد الصبح وفضل المساجد)
** جو شخص مسجد بنائے اور اس کا مقصود اللہ کی رضامندی ہو ، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے ۔
(بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب من بنی مسجدا)
** جب تم کسی شخص کو مسجد کی خبر گیری کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ۔
(ترمذی ، کتاب الایمان ، باب ما جاء فی حرمۃ الصلاۃ)
** مسجد میں تھوکنا گناہ ہے ۔
(بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب کفارۃ البزاق فی المسجد)
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ :
** محلوں میں مسجدیں بناؤ (یعنی ، جہاں نیا محلہ آباد ہو، وہاں مسجد بھی بناؤ ) اور انہیں پاک و صاف رکھو اور خوشبو لگاؤ ۔
(ابو داؤد ، کتاب الصلاۃ ، باب اتخاذ المساجد فی الدور)[/align]
Masjid ki fazeelat
Moderator: sbashwar
- Hyderabadi
- -
- Posts: 19
- Joined: Sat Apr 14, 2007 6:06 am