اردو کا ہوتا ھے اب زندہ زبانوں میں شمار
میر و غالب کا تغزل اس کا ہے آئینہ دار
حالی ، سودا، ذوق ، مومن، داغ، حسرت، میر انیس
اپنے اپنے عہد میں اردو کے تھے خدمتگذار
آرزو ، چکبست اور پنڈت دیا شنکر نسیم
گلشنِ اردو میں تھے نخلِ ادب کے برگ و بار
اپنے فکرو فن سے ہیں شعر و سخن کی آبرو
ساحر و مجروح ناصر کاظمی اور شھریار
فیض احمد فیض ھوں مخدوم یا احمد فراز
شخصیت ہے اُن کی دنیائے ادبمیںباوقار
جس کو ھے درکار عصری آگھی اُس کے لئے
فکرو فن اقبال کا ھے ایک دُر شاھوار
عھدِ نو میں اِس کا ھے امکان اب بیحد وسیع
آج انٹرنیٹ پہ ھے ھر چیز کا دارو مدار
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
میر و غالب کا تغزل اس کا ہے آئینہ دار
حالی ، سودا، ذوق ، مومن، داغ، حسرت، میر انیس
اپنے اپنے عہد میں اردو کے تھے خدمتگذار
آرزو ، چکبست اور پنڈت دیا شنکر نسیم
گلشنِ اردو میں تھے نخلِ ادب کے برگ و بار
اپنے فکرو فن سے ہیں شعر و سخن کی آبرو
ساحر و مجروح ناصر کاظمی اور شھریار
فیض احمد فیض ھوں مخدوم یا احمد فراز
شخصیت ہے اُن کی دنیائے ادبمیںباوقار
جس کو ھے درکار عصری آگھی اُس کے لئے
فکرو فن اقبال کا ھے ایک دُر شاھوار
عھدِ نو میں اِس کا ھے امکان اب بیحد وسیع
آج انٹرنیٹ پہ ھے ھر چیز کا دارو مدار
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی