یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Baqa Baloch
-
-
Posts: 1
Joined: Fri Apr 08, 2011 10:00 am
Contact:

یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری

Post by Baqa Baloch »


غزل
یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری
کہ میری موج سخن بھی ستارہ وار گری

زمانہ آج بھی حیراں ہے دیکھ کر جس کو
یہ کیا شبیہہ مرے آئنے کے پار گری

طلب کے راستے میں ٹھوکریں مقدر تھیں
حیات اپنے ہی قدموں میں بار بار گری

اسی لئے تو میں اندر سے اتنا بوجھل ہوں
کہ میرے دل پہ مرے آنسوئوں کی دھار گری

وداع یار کا منظر تھا دیدنی صاحب!
شجر سے پھول گرے ‘ آنکھ سے پھوار گری

جو رنگ روح میں کھلنے تھے وہ پلک پہ کھلے
شفق جو گرنی تھی مجھ میں ‘ افق کے پار گری

بقا بلوچ
سوئی ‘ ضلع ڈیرہ بگٹی (بلوچستان)

User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Re: یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری

Post by sbashwar »

محترم بقا بلوچ صاحب
السلام علیکم

سب سے پہلے اردو بندھن پر آپ کا استقبال کرتے ہوے مسّرت ہو رہی ہے۔ آپکی غزل آپ ہی کے نام سے پیش کر دی گئی ہے۔ اس خوبصورت غزل پر میری داد اور مبارکباد قبول فرمائیں۔

مخلص
سالم باشوار
سالم احمد باشوار
sfaseehrabbani
-
-
Posts: 142
Joined: Wed May 26, 2010 2:07 pm
Location: Muscat, Oman
Contact:

Re: یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری

Post by sfaseehrabbani »

محترم بقا بلوچ صاحب!
اردو بندھن کی بزم میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں،
آپ کی غزل کا انداز اچھا لگا، اچھے شعر کہے ہیں آپ نے، مری دلی داد قبول کیجیے۔
فقط یہ کہ لفظ آبشار مذکر ہوتا ہے اسے آپ نے مؤنث باندھا ہے
مخلص
شاہین فصیح ربانی
[/b]
آپ مغرور کیوں سمجھتے ہیں
مجھے کم بولنے کی عادت ہے


http://sfaseeh.webs.com/
User avatar
Nayeem Khan
-
-
Posts: 280
Joined: Sun Jan 13, 2008 2:32 pm
Location: Mahbubnagar, India.
Contact:

Re: یہ کس بلندی سے رنگوں کی آبشار گری

Post by Nayeem Khan »

Iss khoobsorat ghazal par daad pesh hai.
Post Reply