Akhtar Usman saheb Islamabad ki ghazal jo hameyn pasand hey
ummid k urdubandhan kay Nazireen bhi eisay pasand fermaieyn gay:
GHAZAL: AKHTAR USMAN.ISLAMABAD PAKISTAN
فور ِ شوق نہ ہو ، حرمتِ ہنر بھی نہ ہو
یہ سب نہ ہو تو بلا سے یہ سنگِ سَر بھی نہ ہو
عجب قرینہء چارہ گری ہے اس کے پاس
دوا بھی نام کو ہو اور کار گر بھی نہ ہو
ہنروری ہے وہ اعجاز ، ہو تو ہو یکدم
نہ ہو تو کوشش ِ پیہم سے عمر بھر بھی نہ ہو
اب اور کون رہا ہے جو اتنے ڈھب سے کرے
یہ اہتمام ، کہ آرایش ِ ہنر بھی نہ ہو
جدائی میں بھی اسے اتنا دھیان رہتا ہے
ذرا سی دیر کو پاگل اِدھر اُدھر بھی نہ ہو
سواد ِ شام ِ تمنا عجیب ہے اختر
اک ایسا دور ِ اذیت جو مختصر بھی نہ ہو