Karachi Namah manzoom taarekh

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

Karachi Namah manzoom taarekh

Post by sajhashmi »

تسلسل کراچی نامہ
چودہ ہزار14000 نفوس والی آبادی میں ہندوتاجروں کی اکثریت تھی.کلاچی جو گوٹھ
مچھیروں کی بستی جو فصیل کے اردگرد رہتی تھی.رامپارٹ روڈ وزیر مینشن کھارادر
سے ملحق تک پھیلی تھی کھارادرمیٹھادر دونوں اس میں شامل تھے.قلعے کی تعمیر
اور مسقط سے منگوائی گئی توپ کی تنصیب بعد میں جہاز ولزلی کی آمد جیسا کہ
ایک انگریز افسر کی ڈائری کا ترجمہ قدرت اللہ شہاب نے شعورکراچی میں کیا تھا
ابتدائی واقعات 1729ء سے شروع ہوکر ہماری نظم کا موضوع بنے ہیں
یہ آرزو رہی تاریخ ایک ہم لکھیں
عطائے ربی سمجھتے ہوئے قلم لکھیں
یہ مثنوی کہ جسے خون دل سے لکھا ہے
تھی بات صدیوں کی پل میں جسے سمیٹا ہے
کبھی پکارا گیا ہے جسے کرو کولا
اور ایک نام تھا اس کا مورونٹا بارا
کلاچی گوٹھ کے اطراف تھی یہ آبادی
پھر اس کے بعد بنی اک چہار دیواری
برہمنوں کو بدھوں پر جو ہوگیا غلبہ
تباہ کردی انہوں نے مقامی بندرگاہ
عرب یہاں پہ رہے،سومرو،شماز رہے
مغل بھی آئے، کلہوڑوں سے جانباز رہے
نہیں تھی کھیپ وزیروں کی یا مشیروں کی
یہ سرزمین حکومت تھی جس پہ میروں کی
جو اپنے شہر کی تاریخ کو لکھا جائے
تو کس کو یاد رکھیں اور کسے بھلایا جائے
کراچی قائد اعظم کی راج دھانی رہی
اسمبلی تھی یہاں مرکزی حکومت تھی
1847ء سن اٹھارہ سو سینتالیس میں کراچی میں ناریل اور تل کے تیل سے
لیمپ جلاکر اور بعد میں کیروسن آئل مٹی کا تیل استعمال کرکے رات
کی روشنی کا انتظام کیا جاتا تھا
1852-53 سن عیسوی میں کراچی کی بڑی سڑکوں پر 20بیس لیمپ پوسٹ تھے
1883ءسن تک کراچی میں بجلی کا نظام نہیں تھا 1885ء میں شہر کے بڑے چوراہوں
پر گیس کے ہنڈولے جلا کرتے تھے جن روشنی دو فرلانگ تک جاتی تھی
برطانوی قبضے سے قبل کراچی میں نگاسی ء آب،صحت و صفائی کا انتظام نہیں تھا اور
آبادی کا بڑا حصہ جو شہر اور چھائونی میں مکینوں پر مشتمل تھا ہیضے کی وبا میں اجل
کا شکار ہوتا تھا.گورنر نیپئر نے صحت و صفائی کے لیے بورڈ کے قیام کی منظوری دی
اوران مسائل سے نمٹا گیا 1852ء میں باقاعدہ میونسپل کمیشن بنایا گیا.کراچی میونسپل
کارپوریشن کے پہلے سربراہ 1852ء تا 1859 سر ہینری بارٹل فریئر بنے جن کے نام
پر فریئر اسٹریٹ اور فریئر ہال بنائے گئے.

سیدانورجاویدہاشمی کراچی
Post Reply