Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
sajhashmi
- -
- Posts: 554
- Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am
Post
by sajhashmi »
غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اختر عثمان
استخواں سوختہ و خستہ دم ایسے تو نہ تھے
اے عزا خانہء احساس ! ہم ایسے تو نہ تھے
موج ِ خوں بھی تھی،سرشکِ ہنر آثار بھی تھا
سر ِ قرطاس یہ پہلے بہم ایسے تو نہ تھے
بُت پرستوں کے لئے بانہیں کُھلی رہتی تھیں
اُن زمانوں میں یہ دَیروحرم ایسے تو نہ تھے
شانہ کرتے ہوئے شل دست ہے مشّاطہء فن
زلف پُرکار ! ترے پیچ وخم ایسے تو نہ تھے
یہ بھی سچ ہے کہ سر ِ عشق سوا بھی نہ تھے ہم
قیس و فرھاد سے بہتر تھے ، کم ایسے تو نہ تھے
کچھ نہ کچھ بات بھی لوگوں کے لئے ہوتی تھی
جاہلی دَور کے اہل ِ قلم ایسے تو نہ تھے
تانوں پلٹوں میں گئی ہاتھ سے لَے بھی اختر
بھاوٰ ، جھپ تال ، دُرت ، چال ، سَم ، ایسے تو نہ تھے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ [/size]
-
najeeb
- -
- Posts: 70
- Joined: Thu Nov 30, 2006 4:08 am
- Location: Jeddah K.S.A.
-
Contact:
Post
by najeeb »
Ghazal ka intekhab bohat khoob hai.
-
sajhashmi
- -
- Posts: 554
- Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am
Post
by sajhashmi »
najeeb wrote:Ghazal ka intekhab bohat khoob hai.
انتخاب غزل کی پسندیدگی پر آپ کے ممنون ہیں
اختر عثمان بلاشبہ ہمارے عصر کے عمدہ شاعر ہیں
سید انور جاوید ہاشمی،کراچی