جہاد - سُخن
Moderator: munir-armaan-nasimi
جہاد - سُخن
Poetry Book Jahaad e Sukhan ;Khalil Ahmed Khalil Advocate Karachi
Al jalees Publications, 11-K, R-52 Sanobar Cottage,North Karachi Cell # +92 0300 8968544
جہاد - سُخن میں 1960ء کی دہائی سے مصروف و مشغول شاعر خلیل احمد خلیل
خود کو صحرائے ادب کا ذرٌہ قراردیتے ہوئے اپنے بارے میں قارئین کو بتاتے ہیں کہ:
میرا خاندان کانپور سے تقسیم ہند کے وقت کراچی کے پرانا حاجی کیمپ میں رہائش پذیر
تھا جہاں 1948ء کے اوائل میں ان کی ولادت ہوئی.مختلف پرائمری،ثانوی مدارس میں
تعلیم کے بعد اسلامیہ کالج کراچی سے انٹر،جناح کالج کراچی سے بی اے اور ایس ایم لاء
کالج سے ال ال بی کی ڈگریاں حاصل کیں.1962ء میں نئی کراچی میں ذاتی مکان میں
آنے کے بعد استاد قمر جلالوی کی نسبت سے اعجاز رحمانی کی رہنمائی میں بزم-قمر کی
تشکیل اور تواتر سے مشاعروں کا انعقاد کیا.حلقہ ارباب غزل فضل گوالیاری،فہیم ردولوی
حسن اللہ ہما،انجمن اشاعت اردو استاد رشید ہاشمی العثمانی،سالک الہاشمی،شاہ خلیل اللہ
ندیم،انجمن بہار ادب نصیر کوٹی،سراج اعظمی،وقار صدیقی،بزم آرزو منظور حسین شور،
دلاور عباس شہاب،ڈاکٹریاورعباس،نیر مدنی وغیرہ کے ساتھھ مشاعرے پڑھے.بزم قمر
اور انجمن مصنفین طلبہ کی معتمدی،بین الکلیاتی مشاعروں میں شرکت،جسارت اور دیگر
جرائد و رسائل میں مضامین،تجزئے،شاعری بالخصوص کرنٹ افیئرز پر نظموں نے ان
کی شناخت کروائی.جلیس سلاسل،عرفان علی یوسف کے ساتھھ انورجاویدہاشمی بھی ان
سرگرمیوں میں ساتھھ رہے،وکالت کے جھمیلوں نے شاعری کے لیے وقت نہ نکالنے
دیا.وکالت کی سرگرمیوں کے ساتھھ شعروادب سے وابستگی اختیار کی اور یہ مجموعہ
پیش کرنے کی سعادت حاصل کرلی جس کا پیش لفظ انورجاویدہاشمی نے تقریظ ماہنامہ
عصمت کی مدیر صفوراخیری نے تحریر کیے.
مانگتا ہوں تو بس اسی سے میں جس کی یہ کائنات ساری ہے
الجلیس پبلیکیشنز کی پیش کش 11.کے آر-52 صنوبر کاٹیج نارتھھ کراچی
8968544-0300 پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے قیمت صرف
دوسوروپے 200 ہےa
- Attachments
-
- Jahaad-e-Sukhan/Khalil Ahmed Khalil
- khalilbook.gif (58.79 KiB) Viewed 513 times