معروف شاعرہ شبنم شکیل

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

معروف شاعرہ شبنم شکیل

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:
معروف شاعرہ شبنم شکیل۱۲ مارچ سن انیس سو بیالیس لاہور میں معروف ادیب،نقاد و معلم پروفیسر عابد علی عابد اولین مدیر صحیفہ لاہور سہ ماہی کے گھر میں پیداہوئیں۔ اردو ادبیات میں پنجاب یونی ورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔ کوئین میری کالج اور سرکاری کالج برائے خواتین لاہور میں بطور لیکچرار خدما ت سرانجام دیں۔ سرکاری کالج کوئٹہ اور فیڈرل گرلز کالج اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تدریس کی۔ قبل از وقت سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے کالج سے پروانہ سبک دوشی حاصل کرنے والی محترمہ شاعرہ نے تنقیدی مضامین بھی لکھے،افسانے بھی اور اردو کے موقر ادبی رسائل میں نگارشات و تخلیقات شائع کرواتی رہیں۔ ریڈیو ،ٹی وی اور مختلف فورمز پر شعروادب،کتب و اہل قلم نیز حقوق نسواں کے موضوعات پر مذاکرے،سیمینارز،تقاریر اور مضامین کا سلسلہ لگ بھگ چالیس برس جب کہ تدریس میں چھتیس برس صرف کیے۔ ان کا مضامین کا مجموعہ تنقیدی مطالعہ ،شعری مجموعے شب زاد،اضطراب اور مسافت رائگاں تھی پر مختلف ایوارڈز بھی ملے جن میں حکومت بلوچستان کا ملک کی معروف خاتون ایوارڈ شامل نہیں۔اکادمی ادبیات پاکستان کی تاحیات رکن،ٹی وی سنسر بورڈ چینل ۳ کی رکن نے عالمی مشاعروں،سیمینارز اور لیکچرز میں نمائندہ مقررہ،شاعرہ و دانش ور کی حیثیت سے شرکت کی۔ حکومت پاکستان کا صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی،بولان ایوارڈ برائے مجموعہ شب زاد،ہمدرد ایوارڈ برائے اضطراب اور کئی تنظیموں کے اعزازات ملے۔ شبنم شکیل کےآج انتقال پرملال دو مارچ سن دو ہزار تیرہ عیسوی پر پاکستان اور اردو دنیا کے علمی و ادبی حلقوں میں نہایت رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔ معروف شعرائ کرام افتخار عارف،امجد اسلام امجد،ڈاکٹرابرار احمد،انورجاویدہاشمی،احتشام انور،شاپد حمید، سجاد ہاشمی ،سہیل اختر ہاشمی،خلیل احمد خلیل وغیرہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہل قلم برادری کا نقصان قراردیتے ہوئے مغفرت کی دعائیں بھی کی ہیں
Attachments
2 March 2013 Wafat Shabnam Shakeel poetess
2 March 2013 Wafat Shabnam Shakeel poetess
shnmshkl.jpg (18.83 KiB) Viewed 444 times
User avatar
sbashwar
-
-
Posts: 1654
Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
Do you know URDU language?: Yes
Location: Hyderabad, India
Contact:

Re: معروف شاعرہ شبنم شکیل

Post by sbashwar »

:inna:
سالم احمد باشوار
Post Reply