Karachi,Adab Desk Syed Anwer Jawaid Hashmi, 23-12-2016 Friday Event
عالمی اردو مرکز جدہ کے صدر معروف شاعر اطہر نفیس عباسی کے اعزاز میں مشاعرہ ............قا ئد اعظم رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام قرطاس ادب کے فرخ جعفری کے اشتراک سے معروف شاعر اور عالمی اردو مرکز جد ہ سعودی عرب کے صد ر جنا ب اطہر نفیس عبا سی کے اعزاز میں شاعرِ جہادِ سُخن خلیل احمد خلیل ایڈوکیٹ کی قیا م گاہ نارتھ ناظم آباد میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت معروف ترقی پسند ادیب،شاعر و دانشور جنا ب مسلم شمیم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی جو شعری مجموعے اور نثر وتنقید ی کتب کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ مہمان اعزازی لاہور کے ریا ض رومانی و ڈاکٹرشوکت اللہ جوہر تھے جنہوں نے اپنا ڈاکٹریٹ کا مقالہ کتا بی صورت میں مہما ن خصوصی کو پیش کیا نظا مت کا فریضہ حا مد علی سید نے ادا کیا۔ بہت ہی قلیل مد ت کی مہلت کے باوجود شعراء و شاعرات کی بڑی تعدا د نے شریک ہوکر شعروادب سے اپنی دل چسپی کا اظہار کیا۔ اطہر عباسی کا تعارف سید انور جاوید ہاشمی نے کروایا،خلیل احمد خلیل نے حاضرین و شعراء کا خیر مقد م کرتے ہوئے عالمی اردو مرکز جد ہ کی سرگرمیوں کو سراہا خصوصی طور پر علا مہ اقبال کے حوالے سے جو تقاریب ہوئیں ان کے مقالے اور تقاریر کو کتابی صورت میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی جس پر اطہر عباسی صاحب نے بتایا کہ ہماری ویب سائٹ اور یو ٹیوب پر ان پروگرام کی وڈیوز موجود ہیں پاکستان اسکول میں ہم کونسلیٹ کی رضا مندی اجازت سے کتب خانہ بھی قائم کررہے ہیں اور خلیل صاحب نے جو نشا ن دہی کی اس پر عمل بھی کریں گے۔۔۔۔انھوں نے بھرپور محفل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ اداکیا۔ غزالی بن جاوید سید،صدیق راز،نصیرالدین نصیر،وقار زیدی،ظفربن نیر مدنی،سید منظر ہاشمی،ناہید عزمی، سید ہ حجاب فاطمہ،ناہید عظمی۔زاہد علی سید،رضی عظیم آبادی،تبسم صدیقی،عاصم صدیقی،خلیل احمد خلیل،نزہت عباسی،مہمان اعزازی ریا ض رومانی لاہور،مہما ن خصوصی اطہر عباسی اورصدر محفل مسلم شمیم ایڈوکیٹ نے اپنا کلام نذ ر سامعین کیا۔ صدر محفل نے اپنے تاثرات بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھے اشعار سننے کو ملے اس میں سماجی مسائل،زمین کا کرب اور روح عصر کی پکار سبھی کچھ شامل ہے میں خلیل احمد خلیل صاحب کو اتنی کا م یا ب محفل سجانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اطہر عباسی نے عالمی اردو مرکز کی سرگرمیوں کی بابت اظہار خیال کیا۔ مشاعرے سے قبل جلیس سلاسل، شاہین حبیب،رضی عظیم آبادی،سید منظرعلی ہاشمی اور زاہد علی سید نے مہمان خصوصی و صدر کو کتب پیش کیں سید انور جاوید ہاشمی نے ضیا شاہد کا شعری مجموعہ مسند نشینا ن تینوں حضرات کو پیش کیا حاضرین کی تواضع گرما گرم پائے، نان،کولڈ ڈرنک اور ذ ا ئقے دار کھیر سے کی گئی۔ ڈاکٹرشوکت اللہ جوہر کو بھی مہمان اعزازی بنایا گیا مگر وہ زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکے معذ ر ت کرکے چلے گئے۔سید انور جاوید ہاشمیSyed Anwer Jawaid Hashmi Poet Khalil AhmedAth۔۔
عالمی اردو مرکز جدہ کے صدر شاعر اطہر نفیس عباسی کے اعزاز میں مشاعرہ
Moderator: munir-armaan-nasimi