بزم ِ قمَر جلا لو ی کا نعتیہ مشا عر ہ اعجاز رحمانی کی صدارت

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

بزم ِ قمَر جلا لو ی کا نعتیہ مشا عر ہ اعجاز رحمانی کی صدارت

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:
بین الا قوامی شاعر اعجاز رحمانی اُستاد قمر جلالوی کے شاگرد علی گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان
کے بعد سے کراچی میں تا حا ل مقیم ہیں ۔پاکستان کے مختلف شہروں،سعودی عرب اور برطانیہ میں مشاعروں
میں مدعو کیے گئے لند ن میں آپ کو شاعر کشمیر کا خطاب دیا گیا۔ دو بار بھا رت
کی عالمی کانفرنس اور مشاعروں میں شریک کیے گئے۔ استاد کے نا م پر بزم قمر جلا لوی کے تحت مشاعرے کرواتے ہیں
لو ی کا نعتیہ مشا عر ہ اعجاز رحمانی کی صدارت.....
MONDAY,26TH DECEMBER,2016
بزم ِ قمَر جلا لو ی کا نعتیہ مشا عر ہ اعجاز رحمانی کی صدارت،حیا ت النبی رضوی مہما نِ خصوصی.....
کراچی-ا د ب ڈیسک: اُستاد محمد حُسین قمر جلا لو ی کی یا د میں اُ ن کے شاگردوں کی بنا ئی
ہوئی بزمِ قمر کے مشاعرے ما ہا نہ بنیا د پر بز م کے صدر معروف شاعر اعجاز رحما نی
کی قیا م گا ہ پر تواتر سے جا ر ی ہیں۔ اتوار ٢٥ دسمبر یوم ِ قائد اعظم ٢٠١٦ء پر
منعقد کیے جانے والے مشاعرے کا وقت بعد نماز مغرب دیا گیا تھا تاہم یہ ساڑھے
سات بجے شروع کیا گیا۔ عبدالوحید تاج شاگرد اعجاز رحمانی نے نظا مت کرتے ہوئے
ڈاکٹر ایم اے صابری کو تلاوت کلام پاک اور نعت کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بلا یا۔بزم
کے مشیر ِ قانونی عقیل احمد عباسی عمرے کی سعادت کرکے واپس آئے ان کے لیے
سپا س نا مہ ناظم نے پڑھ کر سُنایا پھر اعجاز رحمانی نے فریم اُن کی نذ ر کیا۔عقیل عباسی
نے دوران عمرہ لکھے گئے مشاہداتی جذ با تی نعتیہ اشعار بھی سُنا ئے۔ مشاعرے سے قبل
اُستاد نصیر کوٹی کے لیے جنا ب فاروق شاد مہمان شاعر نے فاتحہ و دعائے مغفرت کروائی۔نصیر کوٹی صاحب کا انتقال ٢١ دسمبر کو ہوا تھا۔
ناظم مشاعرہ کی نعت کے بعد صدیق راز،اخلاق درپن،عارف نذیر،چاند خاں چاند،سلیم شہزاد،الحاج نجمی،
زاہد علی سید،ذوالفقار حیدرپرواز،فاروق شاد حیدرآباد سندھ؛اکرم راضی،عبدالمجید محور،حامد علی سید،
علی اوسط جعفری،شفیق بسمل،ڈاکٹرشوکت اللہ جوہر،سید انور جاوید ہاشمی اور
مسند نشینا ن نے نذ را نہ ہا ے نعت پیش کیے۔ حاضرین کے لیے تنا و ل کا اہتما م بھی کیا گیا تھا۔ ۔......
:allah_hafiz:
Poet Syed Anwer Jawaid Hashmi ,free lancer 26-12-2016 with Photo Album of participants
Attachments
Photo0913.jpg
Photo0913.jpg (327.35 KiB) Viewed 1762 times
Photo0924.jpg
Photo0924.jpg (291.05 KiB) Viewed 1762 times
Photo0874.jpg
Photo0874.jpg (348.79 KiB) Viewed 1762 times
Post Reply