Dar Muhammad S.A.W Ka Jab Aaye - Ahmad Nadim Qasmi

Hamd e Baari aur Naat eRasoolakram ke lye
Post Reply
khaularaheeq
nau-waarid
Posts: 7
Joined: Sat May 02, 2015 3:59 pm
Contact:

Dar Muhammad S.A.W Ka Jab Aaye - Ahmad Nadim Qasmi

Post by khaularaheeq »

  • اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
    اُس کا بندہ ہوں جو بندے کو خُدا دیتا ہے
    جب اُترتی ہے مری روح میں عظمت اس کی
    مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے
    رہنمائی کے یہ تیورہیں کہ مجھ میں بس کر
    وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے
    اُس کے ارشاد سے مجھ پر مرے اسرار کھُلے
    کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دکھا دیتا ہے
    ظلمتِ دہر میں جب بھی میں پکاروں اس کو
    وہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے
    اُس کی رحمت کی بھلا آخری حد کیا ہوگی
    دوست کی طرح جودُشمن کو دُعا دیتا ہے
    وُہی نمٹے گا مری فکر کے سنّاٹوں سے
    بُت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے
    وُہی سر سبز کرے گا مرے ویرانوں کو
    آندھیوں کو بھی جو کردارِ صبا دیتا ہے
    قدم اُٹھتے ہیں مرے، جانبِ یثرب جب بھی
    اِک فرشتہ مجھے شہپر کی ہوا دیتا ہے
    فن کی تخلیق کے لمحوں میں تصّور اُس کا
    روشنی میرے خیالوں میں ملا دیتا ہے
    قصر و ایواں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیمؔ
    درِ محمد ﷺ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے

    شاعر: احمد ندیم قاسمی
[/size][/size]
Post Reply