نیوز میکس کے دوسال مکمّل ہونے پر غالب اکیڈمی میں جشن آئین ہند مشاعرہ کا انعقاد، 50 شاعروں نے کی شرکت نئی دہلی

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

نیوز میکس کے دوسال مکمّل ہونے پر غالب اکیڈمی میں جشن آئین ہند مشاعرہ کا انعقاد، 50 شاعروں نے کی شرکت نئی دہلی

Post by aabarqi »


نیوز میکس کے دوسال مکمّل ہونے پر غالب اکیڈمی میں جشن آئین ہند مشاعرہ کا انعقاد، 50 شاعروں نے کی شرکت
نئی دہلی
کامیابی کے ساتھ اپنے دوسال مکمل کرنے پر نیوز میکس نے غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین میں ایک کل ہند مشاعرہ بعنوان جشن آئین ہند منعقد کیا جس کی صدارت معروف سماجی کارکن شمیم احمد (کلکتہ) نے کی اور نظامت کے فرائض شعیب رضا فاطمی نے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سد بھاونا ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف اللہ صدیقی نے شرکت کی. اس موقع پر قمر انجم کے شعری مجموعہ، احساس کے نشاں، کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا. پروگرام کے آغاز میں مہمانان کا استقبال جہاں حسب روایت گل پوشی اور ردائے ادب پیش کر کے کیا گیا وہیں مہمانان اور منجملہ شعرائے کرام کو نیوز میکس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. جشن آئین ہند مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے اردو کی لڑائی لڑنے والے اور کولکا تہ میں فوڈ فار آل کی مہم چھیڑ نے والے شمیم احمد نے کہا کہ ہمیں موجودہ ملکی فضا سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اپنے بچوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ زور دینا چاہیے کیونکہ جو لوگ فضا کو زہر آلود بنا رہے ہیں وہ آپ سے اس کی مخالفت کی توقع رکھتے ہیں تاکہ اس کا سیاسی فائدہ اٹھا یا جا سکے. انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ملک میں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے جو لوگ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں ان سے خود ہمارا آئین نمٹ لیگا. نیوز میکس کے ڈائریکٹر معروف صحافی شکیل احمد نے مودی حکومت کے پانچ سالہ دور حکومت کے غیر آئینی اقدام اور اسکے کارکنان کے ذریعہ ملک کے اقلیتوں پر ظلم و نا انصافی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ جس طرح ماب لنچنگ میں سماجی کارکنوں اور صحافیوں کا قتل کیا گیا اور گرفتاریاں کی گئیں وہ دستور کا مزاق اور عدالتوں کی توہین کے مترادف ہے اس سے پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے. صبح 10 تا شام سات بجے تک چلنے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد مشاعرے میں ملک کے مختلف شہروں سے تقریباً 50 شاعروں نے شرکت کی جن کے نام اس طرح ہیں. اسد رضا، احمد علی برقی اعظمی، مولانا فضل الرحمن،راغب ککرالوی، امیر امروہوی، احمد علوی، ارشد ندیم، معین شاداب، ایم آر قاسمی، رحمن مصور، سرتاج امروہوی، اقبال فردوسی، قاسم شمسی، فرمان چودھری، ناصر عزیز، آصف نظر، عرفان اعظمی، رئیس مظفر نگری، انور غازی آبادی، جگر نوگانوی، اظہر شہاب، فرحت اللہ خاں فرحت، صہیب فاروقی،انس فیضی، جاوید عباسی، بسمل عارفی، وسیم جھنجھانوی، راشدہ باقی حیا، نگار بانو ناز، صبا عزیز، فرحین اقبال، عمرانہ خانم اورآشکارا خانم وغیرہ. دیگر اہم شرکاء میں مستقیم خان، محمد عمران، خورشید احمد، حاجی زبیر، سراج طالب، معین قریشی اور شبانہ ملک کے نام قابل ذکر ہیں.


نیوز میکس کے زیر اہتمام جشن آئین ہند مشاعرے پر منظوم تاثرات
احمد علی برقیؔ اعظمی
جمہوریت کا ہے جو علمدار نیوز میکس
ہے ترجمانِ کوچہ و بازار نیوزمیکس
آئینِ ہند کا یہ مناتا ہے جشن آج
اس کے لئے ہے داد کا حقدار نیوز میکس
ڈیجیٹل جہاں میں اس کے جو صارف ہیں ڈیڑھ لاکھ
اُن کو درست دیتا ہے اخبار نیوز میکس
لیتے نہیں جو گردشِ حالات سے سبق
کرتا ہے ان کو خواب سے بیدار نیوز میکس
جمہوریت کا آج جو چوتھا ستون ہے
اس کا ہے ایک قافلہ سالار نیوز میکس
سودا جو آج کرتے ہیں اپنے ضمیر کا
اُن کا نہیں ہے حاشیہ بردار نیوز میکس
ہیں اس کی نشریات کے دو سال لاجواب
اپنا ادا جو کرتا ہے کردار نیوز میکس


Attachments
Newsmx TV ke do sal mukammal hone par Jashn-e-Aine Hind-Banner.jpg
Newsmx TV ke do sal mukammal hone par Jashn-e-Aine Hind-Banner.jpg (99.27 KiB) Viewed 1379 times
Shama Afrozi Mushaira.jpg
Shama Afrozi Mushaira.jpg (49.37 KiB) Viewed 1379 times
Barqi Azmi Rcitin His Ghazal.jpg
Barqi Azmi Rcitin His Ghazal.jpg (59.54 KiB) Viewed 1379 times
Audiance in Mushaira.jpg
Audiance in Mushaira.jpg (73.29 KiB) Viewed 1379 times
Audiance in Mushaira-2.jpg
Audiance in Mushaira-2.jpg (49.8 KiB) Viewed 1379 times
Group Photo.-1jpg.jpg
Group Photo.-1jpg.jpg (96.97 KiB) Viewed 1379 times
Group Photo.jpg
Group Photo.jpg (98.36 KiB) Viewed 1379 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply