اب نئی نسل سے پگڑی نہ سنبھالی جائے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

اب نئی نسل سے پگڑی نہ سنبھالی جائے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک سال پرانا کلام کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے آپ احباب اپنی محبتوں سے نوازیں گے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہ گئی جتنی بھی عزت وہ بچا لی جائے
اب نئی نسل سے پگڑی نہ سنبھالی جائے

بات بے بات پہ عزت ہے اچھالی جائے
بے ادب تیرے تکلّم سے نہ گالی جائے

ہفتِ اقلیم کی دولت کا بھی جو ہے مالک
جائے دنیا سے ، لیے ہاتھ کو خالی جائے

ہر کوئی گھور کے ہم کو جو یہاں دیکھے ہے
کیا ضروری ہے نظر اپنی جھکا لی جائے

نفرتوں نے ہے محبت کا گلا گھونٹ دیا
لاش اخلاص کی کاندھے پہ اٹھا لی جائے

ہر طرف جھوٹ ہے دھوکا ہے اداکاری ہے
جینے کی اور کوئی راہ نکالی جائے

وہ جو منہ پھیر کے جاتے ہیں سبھی اپنے ہیں
اب محبت کی نظر ان سے ہٹا لی جائے

جانور پن سے کہیں دور نکل جائیں خیالؔ
زندگی باقی تو انسان بنا لی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
پگڑی.jpg
پگڑی.jpg (37.59 KiB) Viewed 131 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply