سب سے ہنستے ہوئے ہی ملا کیجیے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

سب سے ہنستے ہوئے ہی ملا کیجیے

Post by ismail ajaz »

قارئین کرام آداب عرض ہیں

یہ کلام جناب محترم سرور عالم راز سرور صاحب کے لیے میں نے آج سے ۱۰ سال قبل لکھا تھا ۔ امید ہے پسند آئے گا ۔
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بن کے سورج اجالا کیا کیجیے
یوں دیے کی طرح مت جلا کیجیے

ہر زمانہ رہے آپ کا ہم سفر
زندگی اس طرح سے جیا کیجیے

دوریوں میں بھی قربت رہے درمیاں
فاصلوں میں یوں الفت رکھا کیجیے

زندگی میں نشیب و فراز آئیں گے
جب بھی چلیے سنبھل کے چلا کیجیے

ہو نہ ناشاد کوئی سبھی شاد ہوں
سب کی خوشیوں میں شامل ہوا کجیے

دیکھیے خوبیاں اپنے چاروں طرف
عیب جوئی سے ہر دم بچا کیجیے

ناگواری سے چہرہ بگڑ جائے گا
سب سے ہنستے ہوئے ہی ملا کیجیے

آپ کی شخصیت سے یہ مہکے فضا
پھول بن کے دلوں میں کھلا کیجیے

وقت اچھا برا سب گزر جائے گا
بس خیالؔ آپ بھی خوش رہا کیجیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ






Attachments
سب سے ہنستے ہوئے ہی ملا کیجیے.jpg
سب سے ہنستے ہوئے ہی ملا کیجیے.jpg (91.48 KiB) Viewed 97 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply