کرو نہ بات کسی سے وفا نبھانے کی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کرو نہ بات کسی سے وفا نبھانے کی

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام ایک تازہ کلام کے ساتھ آداب عرض ہیں ۔ امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ

عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلی ہے رسم زمانے میں دل لگانے کی
کرو نہ بات کسی سے وفا نبھانے کی

ہمیں گراتے ہوئے تم بھی گر گئے دیکھو
سزا ملی ہے تمہیں ہم کو یوں گرانے کی

خوشی سے آگ میں پروانہ کود جاتا ہے
لگائے شمع جو قیمت وفا نبھانے کی

ہمارا ساتھ نبھانے کا دم وہ بھرتے ہیں
کہ جن کو رستے سے عادت ہے بھاگ جانے کی

وفائیں کرتے ہوئے کوئی جاں گنوا بیٹھا
کسی نے چھوڑی نہیں شرط آزمانے کی

سبھی کی ہم ہیں خبر رکھتے ماسوا اپنے
خبر نہیں ہے ہمیں اپنے ہی ٹھکانے کی

خسارہ پائے گا جو سچ کی راہ چھوڑے گا
قسم خدا نے اٹھائی ہے یوں زمانے کی

سبھی کے درد کو بانٹو محبتیں دے کر
خیالؔ بات کرو تم جو مسکرانے کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
ہمارا ساتھ نبھانے کا دم وہ بھرتے ہیں.jpg
ہمارا ساتھ نبھانے کا دم وہ بھرتے ہیں.jpg (109.48 KiB) Viewed 114 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply