ہم کو بھی اب آپ سے وہ پیار نہیں ہے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہم کو بھی اب آپ سے وہ پیار نہیں ہے

Post by ismail ajaz »


قارئین کی ِخدمت میں خیال کا آداب ایک ایک سال قبل لکھے کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کو ہم پر جو اعتبار نہیں ہے
ہم کو بھی اب آپ سے وہ پیار نہیں ہے

بیٹھے ہیں ہم راستے میں پلکیں بچھائے
ہم کو کسی کا بھی انتظار نہیں ہے

جن کے لب و لہجے نفرتوں سے بھرے ہیں
ان کو محبت پہ اختیار نہیں ہے

تم سے امیدیں لیے جو قوم ہے پل پل
اس کو یہ امّید بار بار نہیں ہے

دیں وہ ثبوت اپنی پارسائی کا جن میں
دوغلے کردار کا شعار نہیں ہے

زندگی گمراہیوں میں اپنی گزاری
اس پہ تری آنکھ اشکبار نہیں ہے

عشق و محبت ہَوَس کا نام ہے جگ میں
تجھ پہ ہُوا کیوں یہ آشکار نہیں ہے

شمع جلے گی خیالؔ کس کے لیے اب
جلنے کو پروانہ بے قرار نہیں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپکی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


Attachments
عشق و محبت ہَوَس کا نام ہے جگ میں.jpg
عشق و محبت ہَوَس کا نام ہے جگ میں.jpg (86.33 KiB) Viewed 88 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply