نکلنا چاہو تو اپنے حصار سے نکلو

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

نکلنا چاہو تو اپنے حصار سے نکلو

Post by ismail ajaz »

قارئین کی ِخدمت میں آداب عرض کیا ہے ایک سال پراناکلام پیشِ خدمت ہیں امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکلنا چاہو تو اپنے حصار سے نکلو
نشے میں ڈوبے ہوئے تم خمار سے نکلو

درندے غدر مچانے لگے ہیں شہروں میں
حضورِ والا اب اپنی کچھار سے نکلو

لباسِ شرم اتارا ہے شہر والوں نے
حیا کو اوڑھے رہو تم جو غار سے نکلو

تم اپنے آپ ہی ٹکڑوں میں بٹ رہے ہو اگر
نہ ہاتھ چھوڑو نہ اپنے مدار سے نکلو

جسے بھی دیکھو محبت میں آہیں بھرتا ہے
محبتوں پہ کیے اعتبار سے نکلو

کھڑے رہو گے یونہی عمر بھر لیے کاسہ
رُکی ہوئی ہے قطار اِس قطار سے نکلو

بھرم تمہارا اگر ٹوٹ کر بکھر جائے
نظر جھکا کے نہ یوں شرمسار سے نکلو

جو قوم آج بھی خود کو نہیں بدل پائی
اُسے بدلنے کے تم انتظار سے نکلو

بساط آ کے تمھاری لپیٹ دے کوئی
تو سٹپٹا کے نہیں بے قرار سے نکلو

خیالؔ دوست ہیں دشمن کے جب سہولت کار
تم اعتبار کے قول و قرار سے نکلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
نکلنا چاہو تو اپنے حصار سے نکلو.jpg
نکلنا چاہو تو اپنے حصار سے نکلو.jpg (69.35 KiB) Viewed 112 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply