کسی سے دل اگر لگاؤ گے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 431
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کسی سے دل اگر لگاؤ گے

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں خیال کا آداب ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو رب کے آگے سر جھکاؤ گے
تو سرخروئی کو ہی پاؤ گے
جو ہوشیاریاں دِکھاؤ گے
غموں کا بوجھ بھی اُٹھاؤ گے
جو مر کے چین تم نہ پاؤ گے
تو بولو پھر کدھر کو جاؤ گے
کسی کا تم جو دل دُکھاؤ گے
خود اپنی آگ کو جلاؤ گے
کسی سے دل اگر لگاؤ گے
تو بے خودی میں مسکراؤ گے
نظر سے جب نظر ملاؤ گے
حصار سے نکل نہ پاؤ گے
کسی کو جانِ من بناؤ گے
بہشت کے مزے اُڑاؤ گے
ادب کی بات اگر چلاؤ گے
صلہ ادب کا تم بھی پاؤ گے
خلوص و پیار کو بڑھاؤ گے
تو ہم سے ہاتھ تم ملاؤ گے
ہمیں اگر گلے لگاؤ گے
خیالؔ خود کو بھول جاؤ گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
تو بے خودی میں مسکراؤ گے.jpg
تو بے خودی میں مسکراؤ گے.jpg (103.92 KiB) Viewed 117 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply