اگرخامشی ہمسفر ہو گئی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

اگرخامشی ہمسفر ہو گئی

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں خیال کا آداب ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مری بات جو مختصر ہو گئی
سبھی کے لیے پُر اثر ہو گئی

میں سہتا رہا ہوں تمھارے ستم
تمھیں مجھ پہ جراَت اگر ہوگئی

ہر اک سَمت ہو گی پھر آہ و بُکا
اگرخامشی ہمسفر ہو گئی

زمانے نے الٹی چلی چال ہے
کہ سیدھی ہر اک بات شر ہو گئی

اطاعت گزاری اکارت ہوئی
بغاوت اگر معتبر ہو گئی

ہے انصاف انصاف سے ماسِوا
عدالت خباثت کا در ہو گئی

جہاں دو دلوں میں دراڑیں پڑیں
جدائی کی منزل ڈگر ہو گئی

نئی نسل سے کچھ نہ رکھنا امید
جو آزاد مادر پدر ہو گئی

جہاں آپ کا دل میں آیا خیالؔ
یہ دنیا حسیں سر بسر ہو گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
یہ دنیا حسیں سر بسر ہو گئی.jpg
یہ دنیا حسیں سر بسر ہو گئی.jpg (113.8 KiB) Viewed 107 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply