غلامانِ محمدﷺ عشق میں یوں معتبر ٹھہرے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

غلامانِ محمدﷺ عشق میں یوں معتبر ٹھہرے

Post by ismail ajaz »

قارئین کی خدمت میں خیال کا آداب ایک تازہ کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ مقتل سے ملے اکثر جو معتوبِ نظر ٹھہرے
کہ سچ کا راستہ آخر کو چل کر موت پر ٹھہرے

جو اپنی چالبازی سے کسی کی جان لیتے ہیں
انہیں بھی موت آنی ہے کہ بے خوف و خطر ٹھہرے

جنہیں خاموش تم نے کر دیا اپنے تئیں لوگو
زبانِ خلق بن کر وہ زمانے کی خبر ٹھہرے

محبت میں کچھ ایسا کام کر کے تم چلے جاؤ
کہ صدیوں تک تمھارا ذکرِ خیر خوب تر ٹھہرے

لٹا کر جان اپنی ، سُرخروئی پا گئے دیکھو
غلامانِ محمدﷺ عشق میں یوں معتبر ٹھہرے

جیے دو چار دن دنیا میں آ کر چل دیے آخر
اجی ایسی بھی کیا جلدی کہ اتنا مختصر ٹھہرے

جو مقصد لے کے دنیا سے گزر جاتے ہیں سن لیں سب
وہی اللہ کے رحم و کرم کے بخت وَر ٹھہرے

خیالؔ اک دن تمھیں بھی موت آنی ہے سدھر جاؤ
کرو کچھ فکرِ فردا تم جو عقبیٰ کارگر ٹھہرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
غلامانِ محمدﷺ عشق میں یوں معتبر ٹھہرے.jpg
غلامانِ محمدﷺ عشق میں یوں معتبر ٹھہرے.jpg (143.24 KiB) Viewed 110 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply