کہ بات بات پہ بس روٹھنے کی عادت ہے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کہ بات بات پہ بس روٹھنے کی عادت ہے

Post by ismail ajaz »


قارئین کی خدمت میں خیال کا آداب حالاتِ حاضرہ اور اس سے جڑے معاشرے کی نذرایک تازہ کلام کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا
اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر ایک گھرمیں تمہیں جھانکنے کی عادت ہے
تو پیٹھ پیچھے بہت بولنے کی عادت ہے

لگاؤ چونا اسے جو بھی پَٹ گیا تم سے
تمہیں تو خیر سے بس لوٹنے کی عادت ہے

خلوص پیار محبت تمہیں نہ راس آئے
کہ بات بات پہ بس روٹھنے کی عادت ہے

حلال رزق تمھارے لیے لکھا رب نے
تمہیں حرام کی کم تولنے کی عادت ہے

مناقفت کی حدیں تم پہ ساری ختم ہوئیں
کسی بھی عہد سے منہ موڑنے کی عادت ہے

کسی کو کیسے ملے تم سے اب اماں لوگو
کہ آتے جاتے تمہیں نوچنے کی عادت ہے

نبھاؤ دوستی تم مارِ آستیں بن کر
جو تم کو ڈسنے کی پھنکارنےکی عادت ہے

خیالؔ آئینے میں خود کوبھی کبھی دیکھو
سبھی کے عیب تمہیں دیکھنے کی عادت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
Attachments
سبھی کے عیب تمہیں دیکھنے کی تم کو عادت ہے.jpg
سبھی کے عیب تمہیں دیکھنے کی تم کو عادت ہے.jpg (102.65 KiB) Viewed 102 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply