میری صورت کو کوئی پھول کا چہرہ کر دو

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

میری صورت کو کوئی پھول کا چہرہ کر دو

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں , ایک تازہ ذو قافیتین کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ،اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گفتگو رب سے کرو جب بھی تو اتنا کر دو
خود میں معصوم سے بچّے کا سا لہجہ بھر دو

تم کو ظاہر میں جو باطن ہے نظر آئے گا
اپنے کردار کو اک آئینے جیسا کر دو

سرجھکاؤ گے تو بس ظلم سے مر جاؤ گے
سر اٹھاؤ گے تو مرنے کو بھی اپنا سر دو

خیر کی بات کرو خیر اگر چاہو تم
شر ہی پاؤ گے اگر خیر کا بدلہ شر دو

رہنے کے واسطے ہیں چاروں طرف خوب مکان
تم مجھےخوشیوں سے بھر پور بڑا سا گھر دو

نفرتوں نے کیے تخلیق ہیں ماہر ہر سُو
الفتوں کے لیے اس عہد کو پیشہ وَر دو

ایسے میں کون محبت کا کرے گا اظہار
تم محبت کا ہمیں روز جو سودا گر دو

جو ملے مجھ سے اسے مل کے خوشی ہو محسوس
میری صورت کو کوئی پھول کا چہرہ کر دو

تم سے یوں دور ہوئے جاتے ہیں سب دوست خیالؔ
خود تو تنہا ہو کہیں ان کو نہ تنہا کر دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
میری صورت کو کوئی پھول کا چہرہ کر دو.jpg
میری صورت کو کوئی پھول کا چہرہ کر دو.jpg (108.01 KiB) Viewed 109 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply