لوگ نفرت کو ہوا دیتے ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

لوگ نفرت کو ہوا دیتے ہیں

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں , ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ،اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اونچی دیوار اٹھا دیتے ہیں
لوگ نفرت کو ہوا دیتے ہیں

آپ منہ کھول کے اکثر سب کو
اپنی اوقات دِکھا دیتے ہیں

ہم مروّت میں نہیں کہتے کچھ
آپ الزام لگا دیتے ہیں

زندگی چار دنوں کا ہے کھیل
پھر بھی ہم اس کو گنوا دیتے ہیں

تم نے نفرت سے ہمیں دھتکارا
ہم تمہیں دل سے دعا دیتے ہیں

کیسے ہیں لوگ محبّت والے
دل میں جو آگ لگا دیتے ہیں

درد کچھ اور ہی بڑھ جاتا ہے
ہم کو جب آپ سزا دیتے ہیں

تم خیالؔ ان سے نہیں بات کرو
جو حقارت سے صدا دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
دل  میں جو آگ لگا دیتے ہیں.jpg
دل میں جو آگ لگا دیتے ہیں.jpg (127.63 KiB) Viewed 99 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply