چمن میں بھیگ کے شبنم سے گل نکھر جائیں
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 430
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
چمن میں بھیگ کے شبنم سے گل نکھر جائیں
قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے آپ احباب اپنی محبتوں سے نوازیں گے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چمن میں بھیگ کے شبنم سے گل نکھر جائیں
محبتوں کے سمندر میں ہم اتر جائیں
سنبھل سنبھل کے چلو تم بھی قافلے والو
کہ آبگینے نہ یوں ٹوٹ کربکھر جائیں
تم اپنی زیست کے دو چار پل ہمیں دے دو
تمام زندگی قربان تم پہ کر جائیں
ہمارے دل میں بسے تم رہو سدا کے لیے
تمہارے دل میں ہمِیں ہم فقط ٹھہر جائیں
بس ایک بار محبت کا تم کرو اظہار
حیات تم پہ لُٹا کرخوشی سےمر جائیں
کٹھن بہت ہے اکیلے میں زندگی کا سفر
ہم ایک ساتھ ہر اک راہ سےگزر جائیں
ہیں ایک دوسرے کے واسطے ہم آئینہ
تو ایک دوسرے کو دیکھ کر سنور جائیں
خیالؔ زندگی بس ایک بار ملتی ہے
تو کیوں نہ ہم بھی اسے یادگار کر جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- محبتوں کے سمندر میں ہم اتر جائیں.jpg (100.08 KiB) Viewed 117 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)