انجان لوگ زندگی میں جب سے آ گئے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

انجان لوگ زندگی میں جب سے آ گئے

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہلِ وفا وفائیں سب اپنی نبھا گئے
ہر سَمت بے وفائی کے بادل ہیں چھا گئے

حائل قرابتوں میں ہوئی ایسی دوریاں
انجان لوگ زندگی میں جب سے آ گئے

غیروں سے اُستوارِ مراسم کے تجربے
اپنوں سے دیکھو ترکِ تعلّق سکھا گئے

جب سے تمہاری دوسروں سے دوستی ہوئی
آپس کے رشتے دشمنی میں بٹ بٹا گئے

کیسے جییں گے لوگ زمانے میں اس طرح
تنہائیوں کے سلسلے ہر زیست کھا گئے

لوگوں کا اک ہجوم ہے لوگوں کے آس پاس
تھے یار جو بھی مطلبی دیتے دغا گئے

نفرت مزاج لوگ بچے ہیں جہان میں
جن سے محبتیں تھیں روا بے بہا گئے

اپنا ٹھکانہ دوسرا اب کیجیے خیالؔ
دلبر کے دل میں اور ہیں کوئی سما گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
انجان لوگ زندگی میں جب سے  آ گئے.jpg
انجان لوگ زندگی میں جب سے آ گئے.jpg (116.04 KiB) Viewed 78 times
Post Reply