آپ کا ظلم و ستم خوب مزا دیتا ہے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 436
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
آپ کا ظلم و ستم خوب مزا دیتا ہے
قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو انسان جو نظروں سے گرا دیتا ہے
وقت بھی ہو کے خفا خوب سزا دیتا ہے
اپنے ہاتھوں سے تراشے ہوئے پتھر انساں
دل کی تسکین سے بھگوان بنا دیتا ہے
بت ہے پتّھر کا سمجھتا ہے خدا کا پَرْتَو
عقل پر تالے اندھیروں کے لگا دیتا ہے
آدمی حد سے نکلتا ہےجو باغی ہو کر
مشکلیں حد سے مقدر کی بڑھا دیتا ہے
حوصلہ پست ہوا کرتا ہے رب سے مایوس
خود کشی کر کے سدا خود کو سزا دیتا ہے
دوسروں سے نہ امیدیں کوئی رکّھو لوگو
آدمی ایسے ہر اک دوست گنوا دیتا ہے
آپ کے لفظ کلیجے کو ہیں لگتے صاحب
آپ کا ظلم و ستم خوب مزا دیتا ہے
کیجیے اپنی محبت کا نہ اظہار خیالؔ
چہرہ خود آپ کے اس دل کا پتا دیتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- عقل پر تالا اندھیروں کےلگا دیتا ہے.jpg (111 KiB) Viewed 140 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)