پنچھی سے کہہ رہا ہے اجی لوٹ آئیے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

پنچھی سے کہہ رہا ہے اجی لوٹ آئیے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں ، ایک فی البدیہہ تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوایے ۔ شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غصّے میں دانت پیسیے یا کٹکٹائیے
یا آسمان سر پہ اب اپنے اٹھائیے

صیاد دیکھیے ہے سراپاء التجا
پنچھی سے کہہ رہا ہے اجی لوٹ آئیے

گزریں جو بے بسی کی کسی کیفیت سے آپ
آئینہ دیکھ لیجیے اور مسکرائیے

اپنی خطا پہ دوسروں سے ہو گئے خفا
للہ اس طرح سے نہیں آزمائیے

کچھ تو ادب سے آپ بھی رکھیےشغف حضور
اتنا خفا نہ ہوئیے اب مان جائیے

ہمدردیاں بٹوریے لوگوں سے ہر طرف
منہ کھول کھول روئیے ٹسوے بہائیے

ہے زندگی یہ چاردنوں کی جنابِ من
آپس میں پیار کیجیے اور دل لگائیے

ہر وقت کاٹ کھانے کو کیوں ڈوڑتے ہیں آپ
اب تو خیال ؔ میٹھی زباں بول جائیے
۔۔۔۔۔۔۔
توجیہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
پنچھی سے کہہ رہا ہے اجی لوٹ آئیے.jpg
پنچھی سے کہہ رہا ہے اجی لوٹ آئیے.jpg (106.98 KiB) Viewed 98 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply