یہی ہے آپ کی تہذیب کا ہنر باقی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

یہی ہے آپ کی تہذیب کا ہنر باقی

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں ایکتین سال پرانا کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا ، اپنی آرا سے نوازیے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوا نے جھونک دیا آگ میں تھا گھر باقی
قضا نے پیش کِیا رختِ نَو سفر باقی

اڑان کیسے بھرے اب شعور کا پنچھی
نہ جس کے رہنے دیے تم نے بال و پر باقی

عجیب ڈھنگ سے کٹتی ہے زندگی اس کی
نہ سر چھپانے کو جس کا بچا ہو گھر باقی

جو اختیار میں تیرے ہے چھین لے آ کر
جو تجھ کو دینے کو ہو گھر میں مال و زر باقی

اب اور لوگ تمہیں روز مارنے ہوں گے
جو دہشتوں سے جڑی رکھنی ہو خبر باقی

درندہ قوم کی صورت میں چڑھ گئے پروان
کہ ہم سے خیر نکلتی گئی ہے شر باقی

تمہارے عہد میں پُر امن زندگی ہو گی
ہمارے عہد میں ہر سمت ہے شرر باقی

حضور رُسوا کریں جس کو چاہیں کھل کر آپ
یہی ہے آپ کی تہذیب کا ہنر باقی

خیالؔ آئینہ ایسا کہاں سے میں لاؤں
دکھائے مجھ کو جو بھی مجھ میں ہے کسر باقی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ نظر
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
نہ جس کے رہنے دیے تم نے بال و پر باقی.jpg
نہ جس کے رہنے دیے تم نے بال و پر باقی.jpg (112.79 KiB) Viewed 139 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply