Khayaal urdubandhan MushaaErah # 55
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 419
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
Khayaal urdubandhan MushaaErah # 55
قارئین کی ِخدمت میں خیال کا آداب طرحی مشاعرہ ۱۵ کے لیےطرحی مصرع ’’تیرے گیسو تو ابھی اور پریشاں ہوں گے‘‘ جسے پیش کیا گیا یکم نومبر ۲۰۱۳ میں
میرا کلام جسےلکھا میں نے یکم نومبر ۲۰۲۰ میں . پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرے گیسو تو ابھی اور پریشاں ہوں گے
جب ترے چرچے زمانے میں نمایاں ہوں گے
اصلیّت تیری ہر اک شخص پہ کھل جائے گی
تیرے مدّاح تجھے دیکھ کے حیراں ہوں گے
دیکھ کر حشر دہل جائے گی ساری دنیا
اپنے انجام پہ سب خوف سے لرزاں ہوں گے
زندگی ساری گزر جائے نہ نفرت کر کے
دل میں تیرے بھی محبت کے تو ارماں ہوں گے
پھر بھی ہم آپ سے ملنے کو چلے آتے ہیں
ہم سے منہ موڑ کے یوں آپ تو شاداں ہوں گے
خود سے نظریں نہ ملا پاؤ گے آئینے میں
ہم جو احساس کی صورت میں فروزاں ہوں گے
ہم چھپا لیں گے تمہیں دل کے نہاں خانوں میں
دل کے ویرانے اگر تم سے ہی تاباں ہوں گے
آپ نفرت کا کیے جائیے ہم سے اظہار
ہم خیالؔ آپ سے ہرگز نہیں نالاں ہوں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- ہم سے منہ موڑ کے یوں آپ تو شاداں ہوں گے.jpg (86.02 KiB) Viewed 3040 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)