ساتھ رہتے ہیں مگر ساتھ نہیں پل کوئی

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 419
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ساتھ رہتے ہیں مگر ساتھ نہیں پل کوئی

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام ایک تازہ کلام پیش خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی سانسوں کی چھن چھن سی ہے پایل کوئی
موت ہے رقص ٹھہر جائے مکمل کوئی

رسی جل کر بھی اگر سیدھی نہ ہو پائے تو
مان لو اس میں ابھی بھی ہےکہیں بل کوئی

آج ادھورے ہیں سبھی کام مکمل کر لو
ورنہ دیکھا ہے کبھی زیست نے کیا کل کوئی

آخرت بیچ کے دنیا کا جو کر لے سودا
عقل سے ماورا ہوتا ہے وہ پاگل کوئی

درد آنکھوں سے امڈ آتا یوں چہرے پر
جیسے طوفان سے اس دل میں ہو جل تھل کوئی

اس قدر دوریاں مابین ہوئی ہیں ہم میں
ساتھ رہتے ہیں مگر ساتھ نہیں پل کوئی

آپ کی سوچ جو بدلی نہیں اک عرصے سے
ڈھونڈیے خود کو بدلنے کا کہیں حل کوئی

زخم اتنے ہیں خیالؔ اور نہیں گنجائش
ہے دعا دل کو کرے اور نہ گھایل کوئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply