آپ اپنی شمع اپنے لیے خود جلائیے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 419
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

آپ اپنی شمع اپنے لیے خود جلائیے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک فی البدیہہ غیر مردّف تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، میس ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل کے پھپھولے کھول کے ہم کو دکھائیے
غم ہم سے اپنے بانٹیے اور مسکرائیے

مانا کہ زندگی میں نشیب و فراز ہیں
ہر کیفیت میں زندگی جی کر دِکھائیے

چپکے سے آپ نے ہمیں آ کر ڈرا دیا
ایسی شرارتوں سے اجی باز آئیے

ہر کوئی تیرگی کو فضاؤں میں دے فروغ
آپ اپنی شمع اپنے لیے خود جلائیے

ہے مشکلوں کے دور میں دشوار زندگی
آسانیوں سے زندگی آساں بنائیے

سب میں کمی ہے کون ہے جس میں نہیں ہے عیب
لوگو ں کا اس طرح تو نہیں دل دُکھائیے

اللہ کو پکاریے گر چاہیے مدد
اللہ سے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائیے

چھوٹی سی زندگی ہے جسے جی رہے ہیں آپ
جو ہیں خفا انہیں بھی گلے سے لگائیے

مہلت خُدا سے روز جو ملتی ہے آپ کو
توبہ خیالؔ کیجیے دنیا سے جائیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
آپ اپنی شمع اپنے لیےخود جلائیے.jpg
آپ اپنی شمع اپنے لیےخود جلائیے.jpg (134.88 KiB) Viewed 222 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply