تھپڑ ٹکا کے منہ پہ کیا وقت نے رسید

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 476
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

تھپڑ ٹکا کے منہ پہ کیا وقت نے رسید

Post by ismail ajaz »


تھپڑ ٹکا کے منہ پہ کیا وقت نے رسید
چہرے کے نقش سارے ہتھیلی پہ چھپ گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچہ جب سال دو سال کا ہوتا ہے تو باپ اس کے ننھے ننھے ہاتھوں سے منہ پر تھپڑ 🖐 مارنے کو کہتا ہے اور جب بچہ تھپڑ مارتا ہے تو اپنے چاہنے والوں سے اس کارنامے کو شیئر کرتا ہے خوشی سے پھولے نہیں سماتا بچہ اس حرکت کو اپنی بہت بڑی کامیابی تصویر کرتا ہے
باپ کی ستائش کو اپنے لیے لائف ٹائم اچیوومنٹ خیال کرتا ہے پھر اس بچے سے تھپڑ مارنے کا فرمائشی پروگرام جاری کروایا جاتا اور دھیرے دھیرے وقت کے ساتھ یہ معصوم سی پیاری سی حرکت عمر کے ساتھ شخصیت میں شامل ہوتی ہوئی عملی طور پر اس بچے کی زندگی میں کردار میں تبدیل ہو کر ایک گھناؤنی ناقابل معافی ناقابل تلافی اور نفرت انگیز حرکت بن جاتی ہے اس بچے کو انتہائی گستاخ انتہائی بدتمیز انتہائی بے ادب کس نے بنایا کون ہے اس کا ذمہ دار
فرصت ملے تو ضرور سوچیے
آج پوری قوم ایک دوسرے کے منہ پر تھپڑ مار مقابلے میں اپنی تمام تر نفرتوں طاقتوں اور صلاحیتوں کے ساتھ داد بٹورنے میں مصروف ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیال
۔۔۔۔۔۔
Attachments
چہرے کے نقش سارے ہتھیلی پہ چَھپ گئے.jpg
چہرے کے نقش سارے ہتھیلی پہ چَھپ گئے.jpg (19.94 KiB) Viewed 1618 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply