نمک چھڑکنے خیال آ گئے سب اپنے لوگ
- ismail ajaz
- -
- Posts: 476
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
نمک چھڑکنے خیال آ گئے سب اپنے لوگ
قانون ہاتھ میں لینا
اکسانا ہے بھڑکانا ہے لڑانا ہے غداری ہے بغاوت ہے شرارت ہے خباثت ہے جہالت ہے بے وفائی ہے ظلم و تشدد ہے
آپ کو مجھ پر بہت غصہ آ رہا ہو گا آپ اپنے ملک میں آزاد ہیں
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
مگر یاد رکھیے
ہر ریاست اس پر ایکشن لیتی ہے آپ اپنے ملک سے باہر نکل کر وہ سب کیجیے جو اپنے ملک میں کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں
دماغ درست ہو جائے گا چودہ طبق روشن ہو جائیں گے عقل ٹھکانے آ جائے گی آپ کو ڈیپورٹ کر دیا جائے آپ پر بین لگ جائے گا آپ کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے تو میدان بھی موجود ہے گھوڑا بھی موجود ہے ہمت ہے تو ذرا کچھ کر کے دکھائیے
بلکہ یہ جو ایک کروڑ سے زیادہ لوگ ملک سے باہر ہیں ان سے پوچھیے کہ کیا جو کچھ وہ اپنے ملک میں کرتے ہیں دوسرے ممالک میں کر سکتے ہیں ان کا جواب ہو گا ہرگز نہیں تو سوال یہ ہے کہ باہر کیوں نہیں ایسا کر سکتے جو اپنے ملک میں مادر پدر آزاد ہو کر کرتے ہیں
کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ کوئی ملک آپ کی نازبرداریاں آپ کی منمانیاں آپ کی بدمعاشیاں اور آپ کی خودسری آپ کی بغاوت برداشت نہیں کرے گا
زبان سے جو کہا تم نے دل ہوا گھایل
نمک چھڑکنے خیال آ گئے سب اپنے لوگ
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- نمک چھڑکنے خیال آ گئے سب اپنے لوگ.jpg (56.77 KiB) Viewed 4 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)