بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
چپ چپ تم اتنے کیوں ہو ؟ کوئی بات ہو گئی؟
ناسازگار گردش حالات ہو گئی ؟
لگتا ہے دل کا زخم ہرا پھر سے ہو گیا
پھر آج کیا اسی سے ملاقات ہو گئی ؟
ہوتے ہیں حادثات تو امراض ہیں نئے
انساں پہ کیسی یورش آفات ہوگئی
گزرا ہوا زمانہ ہے آنکھوں میں پھر رہا
ماضی کی یاد ذہن کی سوغات ہوگئی
اس بے وفا کا کتنا کریں انتظار ہم
" کھڑکی کے پردے کھنچ دیئے ، رات ہوگئی"
رزاق کو پکارا تو اس نے کرم کیا
اس کی عطا سے رزق کی بہتات ہوگئی
دنیا نے آنکھیں پھیر لیں ، ہم اس کے در گئے
اپنا سہارا ایک وہی ذات ہوگئی
نورالہدی (صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم )کی ذات سراج منیر ہے
آئے جو وہ تو نور کی برسات ہو گئی
وقت سحر تھا ، سجدے میں گریاں تھا پھول ! میں
دل سے صدا جو نکلی ، مناجات ہوگئی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
==================
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( ردیف : قرض)
امکان بھر نہ لینا کبھی تم ادھار ، قرض
کرتا ہے آدمی کو یہاں کم وقار قرض
ہے فرض اور قرض ترا حق بندگی
توفیق دے ، ادا کریں اے کردگار ! قرض
بچوں کا پیٹ پالے ، مہاجن کو سود دے
لیتا غریب ہاری ہے یوں بار بار قرض
ظالم لگاتا سود پہ ہے سود اس طرح
سر پر بناتا جائے بڑا کوہسار قرض
تجھ کو خدا نے بخشی ہے رہنے کو سرزمیں
اس مادر وطن کا تو کچھ تو اتار قرض
اس کاروبار عشق میں کیسا ہے یہ گریز
دل اس نے جو لیا ہے تو اس پر ہے پیار قرض
اس بے وفا کی آنکھ میں شبنم کے دیپ ہیں
کیا کرگیا ہے اس کو مرا شرمسار قرض؟
قرآں بتا رہا ہے کہ احسن یہ قرض ہے
حسن عمل کو کہتا ہے پروردگار قرض
لب پر یہی ہے پھول کے ، ہستی کے باغ میں
ہم نے خزاں گزار لی ، اب ہے بہار قرض
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
2 GhazlaiN - Tanwir Phool
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
2 GhazlaiN - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com