Ghazal - Shad Azimabadi ke misray par - Tanwir Phool
Posted: Fri Nov 07, 2025 10:08 pm
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل( شاد عظیم آبادی کے مصرع طرح پر)
جناں سے ارض پر لایا گیا ہوں
مسائل ہی میں الجھایا گیا ہوں
یہاں کی شادمانی عارضی ہے
" کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں "
یہ رستہ جانا پہچانا ہے میرا
یہاں میں بارہا آیا گیا ہوں
رقیبوں کے نگر سے دور ہوں میں
بھلا میں کب وہاں پایا گیا ہوں
شرارت ساری یہ ابلیس کی ہے
میں سیدھی رہ سے بھٹکایا گیا ہوں
عداوت میں ہے شیطاں نے پھنسایا
برادر سے میں لڑوایا گیا ہوں
مرا بچپن ، جوانی اور بڑھاپا
کئی شکلوں میں دکھلایا گیا ہوں
دیا قدرت نے مجھ کو عزم ایسا
مخالف سے بھی منوایا گیا ہوں
مجھے بخشا گیا فن شاعری کا
میں ساز دل پہ بھی گایا گیا ہوں
مرا قصہ مسلسل چل رہا ہے
زمانے بھر کو سنوایا گیا ہوں
قریں ہے پھول ! اب فصل بہاراں
مثال عطر مہکایا گیا ہوں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191