Page 1 of 1

TarHi Naat - radeef - thay -Tanwir Phool

Posted: Sat Nov 22, 2025 6:06 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریمُ
طرحی نعت
کلام ان کا اجنہ بھی سننے آتے تھے
خدا کا آخری پیغام وہ سناتے تھے
قلوب جن کو ہدایت کا راستہ مطلوب
نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) کے فیض سے دولت یقیں کی پاتے تھے
لٹائیں رحمتیں ان پر جو سنگ بار ہوئے
کرم کے پھول سدا مصطفی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)کھلاتے تھے
جو فتح مکہ ہوا ، لب پہ آیا " لا تثریب"
( سورہ ء یوسف ، آیت نمبر ۹۲)
" وہ دشمنوں سے بھی یوں دوستی نبھاتے تھے"
خطائیں امت عاصی کی بخشوانے کو
خدا کے سامنے روتے تھے ، گڑگڑاتے تھے
صحاب صفہ نے پایا تھا شہر علم سے فیض
رموز دیں کے انھیں شاہ دیں بتاتے تھے
گریزاں امت موسی رہی سدا ان سے
صحابہ ان پہ مگر جان و دل لٹاتے تھے
خدا نے حامل قرآں بنادیا ان کو
اسی کے حکم سے جبریل آتے جاتے تھے
کسی کو کہہ دیا تبت ، کوئی ہوا ابتر
بنے لعین جو سرکار کو ستاتے تھے
مقام سدرہ سے آگے نہ جا سکے جبریل
اگرچہ نور تھے ، پیغام رب کا لاتے تھے
ہیں یاد پھول ! ہمیں اب بھی وہ حسیں لمحے
سنہری جالی پہ ہم حال دل سناتے تھے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )