Page 1 of 1

Ghazal-Allama Iqbal ke misray par - Tanwir Phool

Posted: Fri Nov 28, 2025 4:40 am
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل ( علامہ اقبال کے مصرع پر)
دنیا تمھیں مبارک ، رب جہاں ہمارا
کرتے ہیں ہم توکل ، وہ پاسباں ہمارا
عیبوں کو وہ چھپائے ، ستار نام اس کا
اس سے ہیں لو لگائے ، وہ رازداں ہمارا
آئینہ ء سخن ہے ، یہ باغ ہےسخن کا
"ہم بلبلیں ہیں اس کی ، یہ گلستاں ہمارا"
چشم فلک نے دیکھے افعال بد بشر کے
شاہد تو ہر گھڑی ہے یہ آسماں ہمارا
گھیرے ہوئے ہیں سب کو آکاش کی قطاریں
باہر نہ جا سکے گا یہ کارواں ہمارا
وہ چاہے عیش دائم ، دنیا مگر ہے فانی
گلچیں بنا ہوا ہے یہ باغباں ہمارا
قرآن رب نے بخشا ، اے پھول ! بات حق ہے
بے شک ہے اس میں مضمر آرام جاں ہمارا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )