Hamd - radeef - Likhna -JH - 1/2026 - Tanwir Phool
Posted: Thu Jan 01, 2026 12:06 am
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد باری تعالی
اس نے غذائیں ہم کو دی ہیں کیا عمدہ ! لکھنا
اس رزاق کا خوان یغما یاں ہے بچھا ، لکھنا
خود کو بندہ ء احقر لکھنا ، اس کو خدا لکھنا
وہ معبود ہے واحد، اسی کو سجدہ روا لکھنا
وہ وارث ہے ، وہ باعث ہے ، رافع اور واسع
ہر خوبی ، اچھائی اس میں ، وہ اولی لکھنا
علم سخن ہے رب ہی دیتا ، ثابت قرآں سے
لازم تم کو اہل سخن ہے ، اس کی ثنا لکھنا
تشریح : اللہ تعالی نے شاعری کا علم دینے کی نسبت اپنی طرف کی ہے جبکہ جادو سکھانے کی نسبت شیاطین کی طرف کی ہے( دیکھئے سورہ یسین ، آیت نمبر 69 اور سورہ بقرہ ، آیت نمبر 102)- شاعری حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم کے شایان شان نہیں تھی جس طرح کسی دنیوی استاد کا ہونا آپ کے شایان شان نہیں تھا لیکن دوسروں کے لئے ایسا نہیں ہے
سب سے عظیم ہے ذات اس کی ، کچھ اس میں نہیں ہے شک
سب سے وہ اعلی ہے ، اس کو رب علی لکھنا
حق کیا ہے اور باطل کیا ہے ؟ اس کو پہچانو
بات جو ہو قرآں کے مطابق ، اس کو بجا لکھنا
وہ غفارہے ، وہ رحماں ہے اور وہی ہے ودود
اس نے کہا ہے وہ ارحم ہے ، وہ سچا لکھنا
کام بناتا ہے وہ سارے ، کون ہے ایسا وکیل
وہ ہے ولی اور وہ ہے والی ، وہ مولا لکھنا
ہر اک نعمت اس نے دی ہے ، بے شک وہ منعم
وہ وہاب ہے ، وہ معطی ہے ، وہ داتا لکھنا
اس نے دعا ہم کو ہے سکھائی دوسرے پارے میں
آیت نمبر 201
دنیا اور عقبی کی بھلائی اس کی عطا لکھنا
اس نے بنایا نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)کو رحمت ، ہم پہ کیا احساں
بعد خدا وہ سب سے بڑے ہیں ، پھول ! ایسا لکھنا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )