بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل
دل سے مانگی دعا ، کارگر ہو گئی
اس کی رحمت کی ہم پر نظر ہو گئی
دیکھتا چھپ کے ہے اپنا لشکر لئے
( سورہ الاعراف ، آیت نمبر 27)
چشم شیطاں ، عدوئے بشر ہو گئی
خدمت خلق کو جس نے اپنا لیا
زندگی اس کی پھر معتبر ہو گئی
ہم کو سجدے میں خالق کی قربت ملی
( سورہ العلق کی آخری آیت)
آنکھ اشک ندامت سے تر ہوگئی
لب پہ لائے نہ تھے دل کا ہم ماجرا
آپ کو کیسے اس کی خبر ہوگئی ؟
اس کا گھونگھٹ اٹھایا شب وصل میں
یوں لگا جیسے روشن سحر ہوگئی
راہ میں حق کی اے پھول ! جو مٹ گیا
اس کی ہستی یقینا امر ہوگئی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
Ghazal - radeef -ho gai - Tanwir Phool
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Ghazal - radeef -ho gai - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com