TarHi Naat - maiN aa jaatay haiN - Tanwir Phool
Posted: Thu Feb 19, 2026 10:33 pm
/size]بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت
جب گدا آپ کے دربار میں آجاتے ہیں
ان کے دل گوشہ ء انوار میں آ جاتے ہیں
غور سے پڑھتے ہیں آیات ہم اپنے رب کی
" قریہ ء سیرت سرکار ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) میں آ جاتے ہیں"
یاد رکھنا ہے کہ " احزاب" میں ہے " صلوا علیہ"
عاملیں رحمت غفار میں آ جاتے ہیں
حکم جب رب کا ہوا ، غارحرا میں جاؤ
سن کے جبریل امیں غار میں آ جاتے ہیں
لے کے اقرا کا پیام آئے وہ سرکار کے پاس
منکریں زمرہ ء کفار میں آ جاتے ہیں
کتنے خوش بخت کبوتر ہیں جو در شہر نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم)
سایہ ء گنبد و مینار میں آ جاتے ہیں
کمتریں پر ہے کرم ، حمد و ثنا کے الفاظ
خود بخود حیطہ ء افکار میں آ جاتے ہیں
فضل اللہ کا ہے ،فیض شہ طیبہ کا
دل کے جذبات جو اشعار میں آ جاتے ہیں
آپ نے خواب میں آیات شفا بتلائیں
(حوالہ نیچے ہے )
حوصلے جینے کے بیمار میں آ جاتے ہیں
کرتے ہیں فکر سخن ، ان کا کرم ہوتا ہے
پھول ! ہم نعت کے گلزار میں آ جاتے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت
جب گدا آپ کے دربار میں آجاتے ہیں
ان کے دل گوشہ ء انوار میں آ جاتے ہیں
غور سے پڑھتے ہیں آیات ہم اپنے رب کی
" قریہ ء سیرت سرکار ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) میں آ جاتے ہیں"
یاد رکھنا ہے کہ " احزاب" میں ہے " صلوا علیہ"
عاملیں رحمت غفار میں آ جاتے ہیں
حکم جب رب کا ہوا ، غارحرا میں جاؤ
سن کے جبریل امیں غار میں آ جاتے ہیں
لے کے اقرا کا پیام آئے وہ سرکار کے پاس
منکریں زمرہ ء کفار میں آ جاتے ہیں
کتنے خوش بخت کبوتر ہیں جو در شہر نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم)
سایہ ء گنبد و مینار میں آ جاتے ہیں
کمتریں پر ہے کرم ، حمد و ثنا کے الفاظ
خود بخود حیطہ ء افکار میں آ جاتے ہیں
فضل اللہ کا ہے ،فیض شہ طیبہ کا
دل کے جذبات جو اشعار میں آ جاتے ہیں
آپ نے خواب میں آیات شفا بتلائیں
(حوالہ نیچے ہے )
حوصلے جینے کے بیمار میں آ جاتے ہیں
کرتے ہیں فکر سخن ، ان کا کرم ہوتا ہے
پھول ! ہم نعت کے گلزار میں آ جاتے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )