TarHi Naat - radeef -rakhna - Tanwir Phool
Posted: Wed Apr 01, 2026 2:53 pm
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت شریف
(راجارشیدمحمود مرحوم کے مصرع طرح پر)
آس تم رب محمد ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) سے لگائے رکھنا
محفل نعت سے بھی ربط ملائے رکھنا
تم درود ان پہ پڑھو ، پیش کرو ان کو سلام
رب کے فرماں کو سدا دل میں بسائے رکھنا
پست آواز رکھو اپنی نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) کے آگے
ان کے دربار میں سر اپنا جھکائے رکھنا
شاہ کی سیرت اقدس کا نہیں کوئی جواب
ذکر سے ان کے محافل کو سجائے رکھنا
جو محب ان کے ہیں ، ناکام نہیں ہوسکتے
دل محزوں کو یہی آس دلائے رکھنا
ان کے قدموں میں جگہ تم کو ملے عقبی میں
اپنی منزل کا نشاں ان کو بنائے رکھنا
اسم سرکار سے تسکین دلی ملتی ہے
قلب افگار پہ اس نام کے پھائے رکھنا
محفل زیست میں غافل نہ رہو تم زنہار
ذکر سرکار سے دل اپنا جگائے رکھنا
پھول ! دل میں رکھو تنویر حکایات رسول ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)
" مدح سرکار کی قندیل جلائے رکھنا"
( تنویر پھول )
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت شریف
(راجارشیدمحمود مرحوم کے مصرع طرح پر)
آس تم رب محمد ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) سے لگائے رکھنا
محفل نعت سے بھی ربط ملائے رکھنا
تم درود ان پہ پڑھو ، پیش کرو ان کو سلام
رب کے فرماں کو سدا دل میں بسائے رکھنا
پست آواز رکھو اپنی نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) کے آگے
ان کے دربار میں سر اپنا جھکائے رکھنا
شاہ کی سیرت اقدس کا نہیں کوئی جواب
ذکر سے ان کے محافل کو سجائے رکھنا
جو محب ان کے ہیں ، ناکام نہیں ہوسکتے
دل محزوں کو یہی آس دلائے رکھنا
ان کے قدموں میں جگہ تم کو ملے عقبی میں
اپنی منزل کا نشاں ان کو بنائے رکھنا
اسم سرکار سے تسکین دلی ملتی ہے
قلب افگار پہ اس نام کے پھائے رکھنا
محفل زیست میں غافل نہ رہو تم زنہار
ذکر سرکار سے دل اپنا جگائے رکھنا
پھول ! دل میں رکھو تنویر حکایات رسول ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)
" مدح سرکار کی قندیل جلائے رکھنا"
( تنویر پھول )