Page 1 of 1

Tarhi Ghazal -radeef- naheeN milta - Tanwir Phool

Posted: Fri Apr 24, 2026 2:47 pm
by Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
کہاں پہ قدرت حق کا نشاں نہیں ملتا
زمیں کہاں ہے جہاں آسماں نہیں ملتا
جوانو ! کرنی ہے قدر بہار نوخیزی
شجر خزاں میں کوئی گل فشاں نہیں ملتا
جسے بھی دیکھو ، وہ تیور دکھا رہا ہے سدا
ہمیں جہاں میں کوئی مہرباں نہیں ملتا
صنم کدے سے بہت دور ہیں حرم والے
کہ اہل حق کو تو کوئے بتاں نہیں ملتا
جو تیرے شاہیں تھے اقبال ! وہ ہیں پژمردہ
( علامہ اقبال کے شاہین)
کسی بھی قلب میں عزم جواں نہیں ملتا
ہمیں خموش ہی رہنا ہے تیری محفل میں
" زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا"
سدا بہار ہے اے پھول ! باغ جنت کا
جہاں میں ایسا کوئی گلستاں نہیں ملتا
( تنویرپھول ، نیویارک : امریکہ)